خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 99

خطابات شوری جلد دوئم ۹۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء منعقده ۲۳ تا ۲۵ را کتوبر ۱۹۳۶ء بار دوئم ) پہلا دن جماعت احمدیہ کی مالی ترقی کا جائزہ لینے اور مزید بہتری کے لئے غوروفکر کی خاطر ۱۹۳۶ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے ارشاد کے مطابق مجلس مشاورت کا انعقاد بار دوئم مورخه ۲۳ تا ۲۵ اکتوبر کو ہوا۔۲۳ را کتوبر ۱۹۳۶ء کو افتتاح سے قبل دُعا کے بارہ میں حضور نے فرمایا : - دعا - تلاوت قرآن کریم کے بعد میں تمام نمائندگان مجلس شوری اور دوسرے تمام احمدی احباب سے جو بطور وزیٹر اس جگہ موجود ہیں میں یہ خواہش کرتا ہوں کہ سب مل کر اس بات کے لئے دعا کریں کہ جن امور کے غور کرنے کے لئے ہم جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان میں ہماری صحیح طور پر راہنمائی فرمائے اور ہمارے قلوب میں ایسی صفائی فرمائے کہ وہ اس کی منشاء معلوم کرنے کا آئینہ بن جائیں۔ایک کثیف چیز ایک غبار آلود آئینہ بھی اس بات کی امید نہیں کر سکتا کہ ایک حسین اور جمیل ہستی کی شکل دکھائے ، تو ہمارے وجود جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں غبار آلود آئینہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتے ان کے متعلق ہمیں کس طرح بھروسہ ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی منشاء ان پر جلوہ گر ہو، سوائے اِس کے کہ خالقِ ارض وسماء اس بگڑے ہوئے آئینہ کو درست کر کے اپنی شکل دیکھنے کے قابل بنا دے۔تب اورصرف تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ اُس کے فضل اور اُس کی عنایت سے نہ صرف اپنے لئے درست راہ نمائی حاصل کر سکیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی راہ نما بن سکیں۔