خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 549
خطابات شوری جلد اوّل ۵۴۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء اشتہارات کی تھوڑی تعداد سے بھی بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ایسے علاقہ میں اشتہارات تقسیم کریں جہاں مبلغ نہیں جا سکتا۔یا ایسے لوگوں کو دیں جنہیں تبلیغ کی جا چکی ہو۔یا بڑے بڑے آدمی جنہیں زبانی تبلیغ کرنے کا موقع نہ مل سکتا ہے، اُن کو دیا جائے۔چار صفحہ کا اردو ٹریکٹ ماہوار شائع کیا جائے اور آٹھ صفحہ کا انگریزی ٹریکٹ دو ہزار تعداد میں سہ ماہی تو ان کے اخراجات کا اندازہ دو ہزار کے قریب ہوتا ہے اور اس طرح تبلیغ بذریعہ اشاعت کی جا سکتی ہے۔یہ ابتدائی خرچ اس حالت میں جب کہ اس پہلو سے کوئی کام نہیں ہو رہا، بہت بڑی بات ہے۔بعض احباب اشتہاروں کی اشاعت پر بہت زور دے رہے ہیں لیکن جب تک اشتہاروں کو انتظام کے ساتھ اور مناسب طریق سے تقسیم نہ کیا جائے ان سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔پچھلے دنوں میں نے ایک دُکان سے کچھ دوائیں منگا ئیں تو وہ دعوۃ و تبلیغ کے شائع کردہ تبلیغی اشتہارات میں بندھی ہوئی آئیں اس کی وجہ یہی تھی کہ ان اشتہارات کے صحیح طور پر تقسیم کرنے کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔بنڈل کے بنڈل یوں ہی بھیج دیئے گئے اور وہ جس کے پاس گئے اُس نے تقسیم نہ کئے۔پس اشتہارات کی اشاعت پر زور دیتے ہوئے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہم ان کے تقسیم کرنے کے متعلق منظم ہیں یا نہیں۔پھر جتنی ان کے متعلق تنظیم ہوتی جائے اُس کے مطابق کام بڑھاتے جانا چاہئے۔یہ بھی ممکن ہے کہ جن کے لئے اشتہارات شائع کئے جائیں اُن کی طرف سے بھی کچھ نہ کچھ مالی امداد مل جائے اور اگر کوئی خود بخود نہ دے تو جب مبلغ جا کر کہیں کہ تبلیغ اسلام کے لئے اشتہارات شائع کرنے ہیں تو وہ مدد دے دیں لیکن یہ سب باتیں تنظیم چاہتی ہیں۔میرے خیال میں ابتدائی سال کے لئے دو ہزار کی رقم رکھی جائے۔اس کے لئے آٹھ سو کی رقم مبلغین کے سفر خرچ کی مد سے لے لی جائے اور باقی ۱۲ سو کی رقم جماعت کے لئے پوری کرنا مشکل نہیں ، یہ آسانی سے پوری ہوسکتی ہے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بعض احباب اس میں امداد دے دیں اور اس طرح یہ رقم پوری ہو جائے اور اس کام کو آہستہ آہستہ ہر سال بڑھاتے جائیں۔آپ لوگوں نے اس طرح تبلیغ کرنے کی ضرورت تسلیم کر لی ہے۔آگے یہ کہ اس کام کو کس طرح چلایا جائے ، میرے نزدیک اردو ہینڈ بل چار صفحہ کا فیصلہ