خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 537

خطابات شوری جلد اوّل ۵۳۷ مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء جائے۔میں دو باتوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک تو ایک مشورہ ہے۔ایک ایسے امر کے متعلق جو ایجنڈا میں شامل نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں اس کے متعلق بھی دوستوں سے مشورہ لے لوں کیونکہ اگر اس وقت مشورہ نہ لیا گیا تو ایک سال بعد پر بات جاپڑے گی۔دوسرے اُن غیر معمولی اضافوں کی فہرست ہے جن کی صدر انجمن احمدیہ کی درخواست پر منظوری دی گئی، پرائیویٹ سیکرٹری صاحب اس کے متعلق اعلان کریں گے۔انگریزی ترجمہ قرآن کے متعلق مشورہ جس امر کے متعلق مشورہ لینا ہے وہ یہ ہے که قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے اور تشریحی نوٹ لکھے جا رہے ہیں۔ایک تو نوٹوں کا وہ طریق ہے جو پہلے پارہ کے انگریزی ترجمہ میں اختیار کیا گیا۔اس طرح قریباً ہر آیت پر مفصل نوٹ لکھنا پڑتا ہے۔اگر اس طریق کو مدنظر رکھا جائے تو میں ڈرتا ہوں کہ کئی سال اور نوٹ لکھنے میں گزر جائیں گے۔مولوی شیر علی صاحب جو اس کام کو کر رہے ہیں ان کی صحت کمزور ہے اس لئے وہ جلدی کام نہیں کر سکتے۔قریباً چھ سات ماہ بلکہ اس سے زیادہ عرصہ سے ترجمہ کا کام ختم ہو چکا ہے مگر اس عرصہ میں بہت کم نوٹ لکھے جا سکے ہیں۔ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے نوٹوں کے ساتھ جو ضروری ہوں اور مطالب قرآن سمجھانے کے لئے جن کا لکھنا ضروری ہو تفصیلی نوٹوں کو نظر انداز کر کے وہ لکھ دیئے جائیں۔وہ تشریحی و تفصیلی نوٹ جو زائد علوم انسان کے سامنے لائیں صرف اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ قرآن کریم پڑھتے وقت جو خیالات پیدا ہوں اُن کا ازالہ ہو سکے لکھ کر پہلا ایڈیشن شائع کر دیا جائے۔ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔سال چھ ماہ کے قریب متن قرآن کریم کے بلاکس بنوانے میں لگ جائیں گے۔اگر اس رنگ کے نوٹ لکھے جائیں کہ قرآن کی کیا ضرورت ہے؟ دوسری کتب کی موجودگی میں اسلام کی کیا ضرورت ہے؟ دوسرے مذاہب کی موجودگی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا ضرورت ہے دوسرے رسولوں کے ہوتے ہوئے؟ اسی طرح یہ کہ اسلام کو دیگر مذاہب پر کیا فضیلت حاصل ہے تو اس طرح بھی اگر کام شروع کیا جائے تو اُمید ہے ۱۹۳۴ء میں چھپائی کا کام شروع ہو سکے گا لیکن اگر تفصیل کو مدنظر رکھا گیا تو خیال ہے کہ سات آٹھ سال اور گزر جائیں گے۔میں دوستوں سے یہ مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ ان دونوں صورتوں میں سے کسے