خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 451
خطابات شوری جلد اول ۴۵۱ مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء کوئی خاص بوجھ ڈالنے کے کام چلا سکے ۔ اب بھی بجٹ کمیٹی کوشش کرے کہ بغیر کوئی خاص بوجھ ڈالنے کے کام چل سکے۔ جہاں تک اقتصادی پہلو کو مد نظر رکھا جا سکے اس کا لحاظ کیا جائے اور جہاں سمجھے کہ ضروری خرچ ہے تو اس کے متعلق یہ بات مد نظر رکھے کہ یہ رقم ایسے ذرائع سے وصول کی جائے کہ خاص چندہ کی ضرورت نہ پیش آئے ۔ اور یہ اسی طرح شرطی ہو جس طرح پچھلے سال تھا۔ اگر اس طرح دو تین سال بجٹ چلے تو ہم انشاء اللہ قرض بھی اُتار سکیں گے اور کام بھی بہتر طور پر کرسکیں گے ۔“ اب میں ان امور کو لیتا ہوں جو مجلس مشاورت میں پیش ہوں گے اور جن کے لئے سب کمیٹیوں کے تقرر کی ضرورت ہے۔ مجلس مشاورت میں پیش ہونے والے امور پہلی تجویز ٹیلیفون کے متعلق ہے۔ یہ ایسا مسئلہ نہیں جس کے لئے سب کمیٹی کی ضرورت ہو۔ اس کے متعلق ہاں یا نہ کہنا کافی ہے۔ اس لئے اسے عام اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری تجویز عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق ہے۔ اس پر بھی پہلے کافی بحث ہو چکی ہے۔ اسے بھی میں سب کمیٹی کے سپرد نہیں کرنا چاہتا، اِسے عام اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تیسری تجویز وصایا کے متعلق ہے یہ ایسی ہے کہ اسے سب کمیٹی کے سپرد کرنا چاہئے ۔ اسی طرح چوتھی تجویز بھی جو وصایا سے ہی تعلق رکھتی ہے سب کمیٹی میں جانی چاہئے ۔ پانچویں تجویز اشتمال اراضی کے متعلق ہے۔ اس کے متعلق میں کہہ چکا ہوں کہ یہ عارضی علاج ہے۔ مگر ایجنڈا میں چونکہ لکھا ہے کہ نظارت امور عامه سکیم پیش کرے گی اور ہے ممکن ہے کہ وہ سکیم لمبی ہو اس لئے اسے بھی سب کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔ چھٹی تجویز دیہات میں پنچائتیں مقرر کر چھٹی تجویز دیہات میں پنچائتیں مقرر کرنے کے متعلق ہے۔ یہ کوئی پیچیدہ سوال نہیں اس لئے سب کمیٹی کے سپرد کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ساتویں تجویز بہت اہمیت رکھتی ہے جو کو آپریٹو سوسائٹیوں کے جاری کرنے کے متعلق ہے۔ قطع نظر اس سے کہ اس کے متعلق مذہبی بحث بھی آ سکتی ہے اب تو یہ بحث ہو رہی ہے