خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 366
خطابات شوری جلد اوّل ۳۶۶ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء توا با رَّحِيمًا فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيْمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا علَيْهِمْ آنِ اقْتُلُوا انْفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِن دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ به لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ وَأَشَدَّ تَشْبِيْتًا وَ إِذَا لاتينهُمْ من لَّدُنَا أَجْرًا عَظِيمًا وَ لَهَدَ يَنْهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ↓ اس کے بعد فرمایا:- ” میں نے جو یہ آیات پڑھی ہیں ان کے متعلق اپنے مضمون کو بعد میں بیان کروں گا۔پہلے چند ایسے امور کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو متفرق ہیں۔اُردو تفسیر القرآن پہلے تو میں یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ پاروں کے نوٹ لکھنے اور چھپنے شروع ہو گئے ہیں۔احباب کو نمونہ دکھانے اور خریداری کی طرف توجہ دلانے کے لئے ان کے پہلے ۱۶ صفحے زائد چھپوائے گئے ہیں تاکہ وہ اشتہار کا کام دے سکیں اور احباب کو معلوم ہو سکے کہ کس رنگ میں نوٹ لکھے گئے ہیں۔جس سے انہیں خود بھی خریدنے کی تحریک ہو اور دوسروں کے لئے بھی محترک ہوسکیں۔میں نے اپنے دفتر میں ہدایت دے دی ہے کہ وہ تمام نمائندوں کو تر جمعہ کے نمونہ کی ایک ایک کاپی دے دیں۔پچھلے سے پچھلے سال جب ترجمہ قرآن شائع کرنے کی تحریک ہوئی تھی تو ایک ہزار کے قریب احباب نے اس کے لئے ایک ایک روپیہ بھیجا تھا۔وہ دس پارے ابھی چھپنے شروع نہیں ہوئے۔یہ نوٹ جو چھاپے جا رہے ہیں ان کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو پانچ پانچ پارے اِس ترجمہ کے شائع کئے جائیں گے۔اگر ان کے لئے جنھوں نے روپیہ بھیجا تھا، وہ شائع ہونے والے نوٹوں کی قیمت میں منتقل کرالیں۔ان نوٹوں کی چھپوائی پر اندازہ ہے کہ ۶۔۷ ہزار روپیہ خرچ ہو گا مگر جماعت کی مالی حالت ایسی نہیں کہ اس کام کے لئے روپیہ مہیا ہو سکے اور ایسی صورت نظر نہیں آتی کہ یہ اخراجات بہم پہنچ سکیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدرسہ بنات تعمیر کرنے کے لئے چونکہ ابھی تک جگہ کا فیصلہ نہیں ہوا اور گورنمنٹ نے بھی ہمارے گرلز سکول کو منظور نہیں کیا اور اس کی تعمیر کے لئے سرکاری امداد نہیں مل سکے گی اس لئے اس کے لئے جو روپیہ جمع ہے وہ اس