خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 364

خطابات شوری جلد اوّل ۳۶۴ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء حقیقت میں ثابت کر دیں کہ آپ نمائندے ہیں۔یہاں جو تحریکیں ہوئی ہیں انہیں اگر کامیاب نہ بنایا جائے، یہاں جو بجٹ پاس کیا گیا ہے اُسے پورا کرنے کے لئے آمد نہ بڑھائی جائے تو یہاں آنے والے نمائندے کس طرح کہلا سکتے ہیں نمائندہ وہ ہوتا ہے جو پنے منتخب کرنے والوں سے اپنی بات منوا لیتا ہے۔مجھے اُمید رکھنی چاہئے کہ آپ صاحبان کی نمائندگی دورانِ سال میں بھی قائم رہے گی اور آپ ان تجاویز کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے جو یہاں منظور کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ میں اور کچھ بھی کہنا چاہتا تھا مگر وقت نہیں ہے۔گاڑی کے جانے کا وقت تنگ ہو رہا ہے اس لئے اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور دُعا پر اس جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔“ دُعاء کے بعد حضور نے فرمایا۔گومیں نے دعا پر جلسہ ختم کر دیا ہے لیکن ایک ضروری بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ جو تقریر میں نے عورتوں کے حق میں مشورہ کے متعلق کی ہے وہ اس بات کی تائید میں نہیں ہے کہ عورتیں مجلس مشاورت میں آئیں اور مشورہ دیں۔میرے نزدیک ابھی اس میں بہت سی مشکلات ہیں دوستوں کو ان سب باتوں پر غور کرنا چاہئے۔“ ( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء) ل النحل : ٩٩ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران: ۱۴۵) س حم السجدة: ٣١ آل عمران: ۱۹۴ ۵ پیشہ : مچھر۔پر دار کیڑا الفتح : ٢ ۷،۸ مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۲۶۴۔مطبوعہ بیروت ۱۳۱۳ھ مند الدارمي كتاب البيوع باب فى اكل الرّبو و مؤکلہ میں یہ الفاظ ہیں۔لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم اكل الربو و مؤكله ١٠ آل عمران: ۱۲۰ ال المآئده: ۶۸ ۱۲ بخاری کتاب النکاح باب التزويج على القرآن (الخ) ۱۳ سفر مجٹ (SUFFRAGETTE) خواتین کے لئے حق رائے دہی طلب کرنے والی بیسویں صدی کے شروع میں چلنے والی تحریک کی حامی عورت۔