خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 319

خطابات شوری جلد اوّل ۳۱۹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء و بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت مارچ ۱۹۲۹ء منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء) پہلا دن مجلس مشاورت منعقدہ ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں دعا - کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا : - اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے ماتحت جو اس نے ہمیں قرآن کریم کی تلاوت کے متعلق دیا ہے اور جو یہ ہے فَإذا قرأت القرآن فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ کہ قرآن پڑھنے سے پہلے شیطن رجیم کے متعلق خدا کی پناہ مانگ لیا کرو! اور اس ارشاد اور ہدایت کے ماتحت جو قرآن کی تمام سورتوں کی ابتداء میں ہے کہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ یعنی ہر نیک سے نیک کام کو شروع کرنے سے پہلے خدا سے نصرت اور مدد مانگنی چاہئے۔میں مجلس شوری کے افتتاح سے پہلے چاہتا ہوں سب دوست مل کر دعا کر لیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے فکروں اور ارادوں میں ، ہمارے مشوروں اور فیصلوں میں اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کرنے میں ہماری سعی میں اور سعی کے نتائج میں برکت ڈالے، ہمارا یہ وقت جو خرچ ہو، بہترین مصرف قرار پائے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا باعث ہو۔“ تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل افتتاحی افتتاحی تقریر تقریر فرمائی۔احمدیت کی عظمت اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ وہ دنیا کے دلوں میں خود بخود سلسلہ احمدیہ کی عظمت اور سلسلہ کی طرف میلان پیدا کر رہا ہے اور محض اُس کے فضل سے سلسلہ احمد یہ روز بروز ترقی کرتا جا رہا ہے مگر جس طرح سلسلہ کی۔