خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 263

خطابات شوری جلد اوّل ۲۶۳ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ لس مشاورت ۱۹۲۸ء ( منعقده ۶ تا ۸ ر ا پریل ۱۹۲۸ء) پہلا دن مجلس مشاورت منعقد ہ ۶ تا ۱/۸اپریل ۱۹۲۸ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں حضور نے فرمایا: - مجلس مشاورت کا کام شروع کرنے سے پہلے مناسب ہے سب دوست مل کر دعا کر دعا لیں کہ اللہ تعالٰی اُن امور کے متعلق جن پر غور کرنے کے لئے ہم لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں، صحیح طور پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارے نفسوں سے نفسانیت نکال کر صرف رضا اور اپنے ہی دین کے لئے ہمارے ارادوں اور مشوروں کو بنائے۔پھر ہم یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم جو ارادے اُس کے منشاء کے مطابق کریں اُن کے مطابق زندگی بسر کرنے ، اُن پر خود کار بند ہونے اور دوسروں کو کار بند کرنے کی توفیق بخشے۔بہت دفعہ لوگ نیک ارادے ہی نہیں کرتے اور صحیح راستہ پر چلنے کی تدابیر ہی نہیں سوچتے۔پھر بہت دفعہ نیک ارادے تو کرتے ہیں مگر اُن پر چلنے کی صحیح تدابیر نہیں اختیار کرتے ، پھر بہت دفعہ صحیح مقاصد کے ساتھ صحیح تدابیر بھی سوچتے ہیں مگر اُن پر عمل نہیں اختیار کرتے۔ہمیں ان تینوں باتوں کے لئے دُعا کرنی چاہئے کہ ہمیں خدا تعالیٰ صحیح ارا دے کرنے، ان کے متعلق صحیح تدابیر اختیار کرنے اور ان کے مطابق زندگی بسر کرنے اور دوسروں کو کرانے کی توفیق عطا کرے۔“ افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -