خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 100

خطابات شوری جلد اول ۱۰۰ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء جانے سے بھی ہوسٹل کی ضرورت باطل نہیں ہوگی ۔ اور میں تو چاہتا ہوں کہ جہاں بھی کالج ہوں نہ صرف لاہور بلکہ ہر جگہ ہمارے اپنے ہوسٹل ہوں۔ اس لئے میں اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں کہ کثرت رائے کے خلاف فیصلہ کروں کہ ہوسٹل اپنا بنانا ضروری ہے۔ اس لئے احباب پھر ان صورتوں کے متعلق رائیں دیں کہ :- (۱) ۔ مکان بنوایا جائے ۔ اس شرط پر کہ آہستہ آہستہ خرید لیا جاوے۔ کمپنی اپنی ہو یا کوئی اور ۔ (۲) ۔ کسی سے مکان بنوایا جائے اور مقررہ سال تک کرایہ پر رکھنے کا معاہدہ کرا لیا جائے ۔ پہلی تجویز کی تائید میں ۹۹ رائیں تھیں اور کثرت نمایاں تھی ۔ حضور نے بھی اس سے اتفاق کیا۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :- فیصلہ کسی کمپنی کی معرفت مکان بنوایا جاوے اور قسط وار روپیہ ادا کیا جاوے یا مکان احمد یہ کمپنی بنائے ۔ احمدیوں کا سرمایہ ہو اور اُن کو منافع لگا کر روپیہ قسط وار ادا کیا جائے ۔ ۷۵ ۸۰ ہزار سارا خرچ ہوگا ۔ کیا ایک سال کے اندر احمد یہ کمپنی بن کر مکان بنوا سکتی ،،ہے؟ دوسری تجویز کی تائید میں کوئی کھڑا نہیں ہوا اور تجویز اول پاس ہوئی ۔ اس پر حضرت ر خلیفة المسیح نے فرمایا ۔ لاہور کے دوست خاص کر بابو عبد الحمید صاحب ایک مہینہ تک ایسی کمپنی کو تلاش کر کے اطلاع دیں اور اسٹیمیٹ بھجوائیں ۔ 66 تیسرا دن خلیفہ وقت کے گزارے کا سوال اور فیصلہ مجلس مشاورت کے تیسرے روز خلیفہ وقت کے گزر اوقات کے لئے رقم مقرر کرنے کے بارہ میں ایک تجویز کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:- اب میں تجویز نمبر ۹ کو لیتا ہوں جو خلیفہ کی ذات سے تعلق رکھتی ہے اور اس کو اپنی طرف سے پیش کرتا ہوں۔ اس میں عام لوگوں سے مشورہ نہیں لیا جاتا کیونکہ ان کے لئے