خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 87
خطابات شوری جلد اول ۸۷ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ بَعْدِكُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا انْشَاكُمْ مِنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ أَخَرِيْنَ اِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَاتٍ وَمَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ ! (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا رب غنی اور ذوالرحمت رحمت ہے اس لئے اس کو پرواہ نہیں۔ چاہے تو اے مسلمانو ! تمہیں ہلاک کر دے اور جس کو چاہے تمہارا جانشین بنائے ۔ جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی ذریت سے پیدا کر کے ایک جماعت بنایا ہے۔ بے شک یہ بات جس کا تم کو وعدہ دیا جا رہا ہے کہ تمہاری ہلاکت پر ایک اور جماعت کھڑی کی جاوے گی ، یہ وعدہ یقیناً ظہور میں آنے والا ہے اور تم کسی طرح اس وعدہ کو پورا ہونے سے روک نہیں سکتے۔ یہ آیت جماعت موعودہ کے ظہور کے لئے نہایت صاف ہے۔ اس کی تائید میں ( سورہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آخری آیت بھی ہے۔ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبدِل قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا امْثَالَكُمْ کے اگر اے مسلمانو! تم منہ پھیر لو گے تو خدا تعالیٰ ایک قوم تمہاری جگہ لائے گا جو تم سے بڑھ کر ہوگی ۔ اس عبارت میں سخت دھوکا دیا گیا ہے کیونکہ سورہ انعام کی یہ آیت مسلمانوں کے متعلق نہیں بلکہ ان کافروں کے متعلق ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں تھے۔ چنانچہ آتا ہے ۔ يُمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالانْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقُصُّوْنَ علَيْكُمْ ايْتِي وَيُنْذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ، قَالُوا شَهِدْ نَا عَلَى أَنْفُسِنَا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ شَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ ذَلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبِّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا غُفِلُونَ وَلِكُلِّ دَرَجَةً مِّمَّا عَمِلُوا وَمَا رَبُّكَ بغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ وَرَبُّكَ الغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِن يَشَأْ يُذْهِبُكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ بَعْدِكُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا انْشَاكُمْ مِّن ذُرِّيَّةٍ قَوْمٍ أَخَرِيْنَ إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لاتٍ وَمَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ) دیکھو جو آیت پیش کی گئی ہے اس سے پہلی آیات کافروں کے متعلق ہیں جن میں بتایا ہے کہ پہلے بھی رسول آتے رہے ہیں ۔ اب بھی آیا ہے۔ اے لوگو تم ہلاک ہو جاؤ گے اگر تم