خطابات — Page 80
80 اللہ تعالیٰ سے قریب تر ہوتا چلا جائے۔27 مئی کو اللہ تعالیٰ نے ایک یہ خوشخبری بھی ہمیں دی۔بڑی دیر سے اٹلی (Italy) میں مشن و مسجد کے لئے کوشش ہو رہی تھی اس کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔تو اب عین 27 مئی کو کونسل نے بلا کے ایک ٹکڑہ زمین کا اس مقصد کے لئے دیا ہے۔سودا ہو گیا ہے۔اس ملک میں جہاں عیسائیت کی خلافت اب تک قائم ہے اللہ تعالیٰ نے خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر ایک ایسی جگہ عطا فرمائی ہے جہاں انشاء اللہ تعالیٰ مسیح محمدی کے غلاموں کا ایک مرکز قائم ہوگا اور ایک مسجد بنے گی جہاں سے اللہ تعالیٰ کی توحید کا اعلان ہوگا۔انشاء اللہ۔اسی طرح ہمارا یہ فنکشن جو یہاں ہوا تھا، اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ باوجود مولویوں کے شور کے پاکستان میں بھی جماعتوں نے اس میں شمولیت اختیار کی اور اپنے طور پر بھی جو ان کے پروگرام تھے وہ پورے کئے۔گو کہ اس کے بعد آج یا کل پابندی لگ گئی لیکن جماعت کو وہاں اُس طرح سے محرومی کا وہ احساس نہیں رہا جس طرح 1989 ء میں صد سالہ جو ہلی پر ہوا تھا کہ ساری تیاریوں کے باوجود حکومت کی طرف سے ایک آرڈی نینس آیا تھا جس کے تحت جماعت احمدیہ کسی بھی قسم کا خوشی کا پروگرام نہیں کر سکتی تھی۔نہ ہی بچوں میں اردگر دمٹھائی اور ٹافیاں تقسیم کرسکتی تھی۔یہ حال تھا اس ملک کا اور ہے اور اس وقت فکر یہی تھی کیونکہ اب بھی پنجاب میں وہی حکومت تھی جو اس زمانہ میں تھی لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور وہ دور گزر گیا اور 27 مئی کا جلسہ بھی جس طرح منانا تھا منایا، دوسرے فنکشن بھی کئے۔کھانے اور مٹھائی وغیرہ بھی تقسیم کرنی تھی وہ بھی ہو گئی۔ان مولویوں کا یہ حال ہے کہ چونکہ خاموشی سے ہو گیا تھا