خطابات — Page 75
75 بہر حال جیسا کہ میں نے کہا اور دوبارہ کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کے ایمان اور اخلاص کو بڑھائے۔ایسے ایسے خط ہیں کہ میں جذبات سے مغلوب ہو جاتا ہوں۔کیسے کیسے حسین خوبصورت پھول اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چمن میں کھلائے ہوئے ہیں جن کی خوبصورتی کا بیان بھی بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ آپ سب کو ایمان اور اخلاص میں بڑھاتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ کے انعاموں اور احسانوں میں سے ایک انعام اس زمانہ کی ایجاد سیٹلائٹ ٹیلی ویژن بھی ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمایا ہے۔اس کے بارہ میں میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔اس میں بہت سارے ہمارے والنٹیئرز بھی کام کرتے ہیں اور بڑی محنت سے کام کرتے ہیں۔بہت تھوڑے ہیں جو Paid ملازمین ہیں۔اکثر اپنا وقت بغیر کسی معاوضے کے دیتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ تمام پروگرام دنیا دیکھتی بھی ہے۔اس کو کامیاب بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔یہ لوگ ایسا کام کر رہے ہیں تا کہ دنیا کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نظارے دکھا سکیں اور اس وحدت کے نظارے دکھا سکیں جو اللہ تعالیٰ نے انعام کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو عطا فرمائے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے پیغام کو دنیا تک پہنچاسکیں تا کہ سعید روحوں کو اس طرف توجہ پیدا ہوتو حق کو پہچان سمیں۔جب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہامات کے ذریعہ جماعت کی ترقی کی خبریں دیں اور آپ کو یقین سے پر فرمایا کہ یقینا آپ کا غلبہ ہونا