خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 92 of 110

خطابات — Page 92

92 پس یہ تبلیغ کو زمین کے کنارے تک پہنچانے کا کام اصل میں تو اُس اعلان کی کڑی ہے جو آنحضرت ﷺ سے اللہ تعالیٰ نے کروایا تھا یعنی قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُوْلُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيْعًا کہ اے لوگو! تمام دنیا کے انسانوں میں ،سب کی طرف میں اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔چنانچہ دیکھ لیں۔پریس بھی، انٹرنیٹ بھی، MTA بھی دنیا کی مختلف زبانوں میں اسلام کا پیغام پہنچارہے ہیں۔مختلف زبانوں میں جماعت کی Website کام کر رہی ہے۔اٹلی میں بھی وہاں احمدی نوجوانوں نے بڑی اچھی اٹالین زبان میں Website بنائی ہے۔اسی طرح دوسری زبانوں میں بھی ہے۔اٹلی کی مثال میں نے اس لئے دی ہے کہ یہی وہ ملک ہے جہاں اس وقت عیسائیت کی خلافت، یعنی پوپ کا مرکز ہے۔اللہ تعالیٰ نے چند دن پہلے وہاں ہمیں اپنے فضل سے مرکز اور مسجد کے لئے جو جگہ خریدنے کی کوشش ہو رہی تھی اسے بھی فائنل شکل دے کر مہیا فرما دی ہے اور ایک نیا میدان کھل گیا ہے مسیح محمدی کے غلاموں کا مسیح موسوی کے ماننے والوں کو اس آخری نبی کے قدموں میں لانے کی کوششوں کا جسے اللہ تعالیٰ نے صرف بنی اسرائیل کے لئے نہیں بھیجا تھا بلکہ تمام دنیا کے انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا تھا۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ وہ شخص جو تکمیل اشاعت دین مصطفیٰ ﷺ کے لئے ، اس زمانہ میں آنحضرت ﷺ کے بروز کے طور پر مبعوث ہونا تھا اور میں اور آپ ان خوش قسمتوں میں سے ہیں جنہیں یہ ترقیاں دیکھنی نصیب ہورہی ہیں اور جن کو یہ توفیق ملی کہ اس کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔سورۃ الاعراف۔آیت 159