خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 91 of 110

خطابات — Page 91

91 الله موجود تھے لیکن جماعت کا اپنا پریس لگانے کے لئے اس وقت وسائل نہیں تھے اور اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک علیحد و تحریک فرمانی پڑی تھی۔لیکن آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق اور غلام صادق سے کئے گئے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق ایشیا، یورپ اور افریقہ کے کئی ملکوں میں جماعت کے اپنے پر یس کام کر رہے ہیں اور اس پیغام کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لئے آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا۔پھر صرف پر یسوں تک ہی بات نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ ٹیلی ویژن کے ذریعہ جدید ترین اور تیز ترین ذریعہ تبلیغ بھی خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو میسر فرما دیا جو دنیا کے کونہ کونہ میں آنحضرت نے کے پیغام کو پہنچانے کا کردار ادا کر رہا ہے۔یہ کوئی ہماری خوبی نہیں یہ خدا تعالیٰ کا آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے کے وعدہ کا عملی اظہار ہے جو آج پورا ہورہا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تائید و نصرت کے وعدہ کے پورے کرنے کا عملی ثبوت ہے۔حضرت خلیلة اسبح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے ایم ٹی اے کے اجرا پر اس حقیقت کا اعلان فرمایا تھا کہ MTA کا اجرا کوئی ہماری خوبی نہیں ہے۔ہم تو اس بارے میں ابھی سوچ ہی رہے تھے بلکہ ریڈیو کے بارہ میں سوچ رہے تھے کہ خدا تعالیٰ نے MTA کی شکل میں ہمیں انعام عطا فرما دیا اور تبلیغ کا ایک نیا ذریعہ مہیا فرما دیا۔یہ تو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کا اظہار ہے کہ ”میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ لے الله الحکم جلد 2 نمبر 24- 25 مؤرخہ 20-27 اگست 1898 ، صفحہ 14 - و الحکم جلد 2 نمبر 5-6 مؤرخہ 27 مارچ و 2 اپریل 1898 صفحہ 13۔بحوالہ تذکرہ صفحہ 260۔ایڈیشن چہارم مطبوعہ 2004ء