خطابات — Page 79
79 اس خلافت جو بلی کی تقریب سے ہر احمدی میں جو تبدیلی پیدا ہوئی ہے یہ عارضی تبدیلی نہ ہو، عارضی جوش نہ ہو، بلکہ اس کو ہمیشہ یادرکھیں اور جگالی کرتے رہیں اور اس کو مستقل اپنی زندگیوں کا حصہ بنالیں۔میں نے جو عہد لیا تھا اس عہد کا بھی بڑا اثر ہوا ہے۔ہر ایک پر یہ اثر ظاہر ہو رہا ہے۔اسے ہمیشہ یاد رکھنے کی کوشش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جو عہد کرو اسے پورا کرو کیونکہ تمہارے عہدوں کے بارہ میں تم سے پوچھا جائے گا۔پس آج جب کہ یہ بات ابھی آپ کے ذہنوں میں تازہ ہے، میں اس بات کو اس لئے دہرارہا ہوں کہ اس بات کو ہمیشہ تازہ رکھیں اور یہ عہد آپ میں مزید مضبوطی پیدا کرتا چلا جائے۔یہ بھی ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ کوئی عہد بھی ، کوئی بات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر پوری نہیں ہوسکتی۔کئیوں کو احساس بھی ہے۔خطوط میں بھی لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے تو عہد کیا ہے اب ہم انشاء اللہ اس پر عمل کریں گے ، کار بند ر ہیں گے۔لیکن یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر قائم رہنے کی تو فیق عطا فرمائے کیونکہ اس کے فضلوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے طریقہ بتایا ہے اس پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنی عبادتوں کے معیار پہلے سے بڑھا ئیں۔اس میں بڑھیں۔نیکیوں میں پہلے سے بڑھیں اور اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔نیکیوں میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے۔خلافت کی اطاعت میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے۔اس کے بغیر نہ نیکیاں ہیں اور نہ عہد کی پابندی ہے۔نظام جماعت بھی خلافت کو قائم کرتا ہے اس لئے اس کی پابندی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو توفیق دے کہ وہ اپنے عہد پر قائم رہے اور