خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 110

خطابات — Page 23

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔اَلرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ آج ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے شکر کے جذبات کے اظہار کے لئے یہاں بھی جمع ہوئے ہیں اور ایم ٹی اے کی وساطت سے دنیا کے تمام ممالک میں احمدی اس تقریب میں شامل ہیں۔اس اہم موقع پر سب سے پہلے تو میں آپ کو بھی اور دنیا کے تمام احمد یوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج ہم آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق آپ کے غلام صادق اور مسیح و مہدی کی جماعت میں شامل ہونے کی بدولت ایک وحدت کا نظارہ دیکھ رہے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے انعامات کی بارشوں کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اپنے وعدوں کے مطابق کئے ہیں اور کر رہا ہے اُس بستی کے بھی نظارے کر رہے ہیں۔( آپ لوگوں کے سامنے سکرین نہیں لیکن میں دیکھ رہا ہوں ، کچھ کو نظر بھی آرہا ہوگا )۔وہ بستی بھی اس وقت ہمارے سامنے ہے۔وہ ایک چھوٹی سی بستی تھی جسے کوئی نہیں جانتا تھا۔آج نہ صرف مسیح محمدی کی بستی کو تمام دنیا جانتی ہے بلکہ اس بستی کے گلی کوچوں اور اس سفید منارہ کو جو سیع محمدی کی