خطابات — Page 93
93 الله پس اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو بھی اس بات کا اہل ثابت کرنے کی کوشش کریں جس سے ہم اور ہماری نسلیں ہمیشہ ان برکات سے فیض پاتی چلی جائیں جو حضرت محمد مصطفی، خاتم الانبیاء ﷺ کے غلام صادق کی جماعت سے جڑے رہنے والوں کے ساتھ وابستہ ہیں اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا که وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ اس بات کو ظاہر کر رہی ہے کہ ہدایت کا ذخیرہ آنحضرت ﷺ کی زندگی میں مکمل ہو گیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اليوم أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْأَسْلَامَ دینا تے یعنی آج میں نے تمہارے فائدہ کے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تمہارے پر اپنی نعمت کو پورا کر دیا ہے اور تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کیا ہے۔پس اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہدایت کامل ہو گئی اور اب کوئی شرعی کتاب نہیں آسکتی۔اب کوئی شرعی رسول نہیں آسکتا۔لیکن اشاعت دین کا کام باقی ہے جو آخرین نے کرنا ہے اور وہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔وہ میں نے حوالہ پڑھا ہے کہ اس زمانہ میں یہی اشاعت کا کام ہی ہونا تھا اور ہورہا ہے۔وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ ے کی سچائی اُس وقت کچی ثابت ہوتی ہے جب ہم یہ تسلیم کریں کہ اشاعت کا کام آئندہ زمانہ کے لئے ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، آپ کے صحابہ اس پیشگوئی کے مصداق بنے جیسا کہ اس کی وضاحت میں خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔آپ فرماتے ہیں: صلى الله وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ یعنی آنحضرت ﷺ کے اصحاب ۳،۱، ۴ سورۃ الجمعۃ۔آیت 4 سورۃ المائدہ - آیت 4