خطابات — Page 9
بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے پیارے عزیز احباب جماعت السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہورہے ہیں۔یہ دن ہمیں سوسال سے زائد عرصہ میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اس وقت کی یاد بھی دلاتا ہے جب آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق مارچ 1889ء میں اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر ایک پاک جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔آپ کا مشن اور اس جماعت کے قیام کا مقصد خدا اور بندہ میں تعلق پیدا کرنا ، بنی نوع انسان کو خدائے واحد کے آگے جھکنے والا بنے کی تعلیم دینا اور اس کے لئے کوشش کرنا تمام اقوام عالم کو امت واحدہ بنا کر آنحضرت ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرنا، انسان کو انسان کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا تھا۔وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ نے زمانہ کے امام اور مسیح و مهدی کے لقب سے ملقب کر کے بھیجا تھا، قیام جماعت اور آغاز بیعت 1889ء سے 1908 ء تک تقریباً انیس سال اللہ تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت سے اپنے مشن کو تمام تر مخالفتوں اور نا مساعد حالات کے باوجود اس تیزی سے لے کر آگے بڑھا کہ ہر مخالف جو بھی اس جری اللہ کے مقابلہ پر آیا ذلت ورسوائی کا منہ دیکھنے والا بنا۔آخر اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق کہ ہر انسان جو اس فانی دنیا میں آیا اس نے آخر کو اس دنیا کو چھوڑنا ہے اور وہ شخص جو اللہ کا خاص بندہ اور رسول اللہ ﷺ کا عاشق صادق تھا، وہ تو اپنے آقا کی سنت کی پیروی میں رفیق اعلیٰ سے ملنے کے لئے ہر وقت بے چین