خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 488 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 488

خطابات طاہر جلد دوم 488 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء ہوں ( تب اُس نے مہر لگا دی ) ابولہب ہلاک ہو گیا اور اُس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے ( ایک وہ ہاتھ جس کے ساتھ تکفیر نامہ کو پکڑا اور دوسرا وہ ہاتھ جس کے ساتھ مہر لگائی یا تکفیر نامہ لکھا) اس کو نہیں چاہئے تھا کہ اس کام میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے اور جو تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔جب وہ ہامان تکفیر نامہ پر مہر لگا دے گا تو بڑا فتنہ برپا ہوگا۔پس تو صبر کر ، جیسا کہ اولوا العزم نبیوں نے صبر کیا یہ فتنہ خدا کی طرف سے فتنہ ہوگا تا وہ تجھ سے بہت محبت کرے۔جو دائمی محبت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی اور خدا میں تیرا اجر ہے۔خدا تجھ سے راضی ہوگا اور تیرے نام کو پورا کر لگا۔بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم چاہتے ہومگر وہ تمہارے لئے اچھی نہیں اور بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم نہیں چاہتے اور وہ تمہارے لئے اچھی ہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے“۔( تذکرہ صفحہ ۳۱۸،۳۱۷) یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بار بار پوری ہو چکی ہے۔سب سے پہلے تو بھٹو کے زمانہ میں جب اس نے اس وقت کے ہامان یعنی سعودی عرب کے بادشاہ سے درخواست کی تھی کہ تم دستخط کرو تو اس سے ساری قوم تیرے پیچھے لگ جائے گی اور بھڑک اٹھے گی اور سب علماء آپ کے دستخط کرنے کے بعد اس فتوے پر دستخط کر دیں گے۔یہ واقعہ ہوا لیکن اللہ نے اس ہامان کو بھی ہلاک کر دیا اور ایسے معجزانہ طور پر ہلاک کیا کہ کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔اس کے اپنے بھتیجے نے اس کو تلوار سے قتل کر دیا اور پھر بھٹو کا جو انجام ہوا وہ آپ سب لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔پھر اس کے بعد ضیاء الحق کی باری آئی اس کے ساتھ خدا نے کیا سلوک کیا، یہ بھی آپ سب لوگ جانتے ہیں۔پس یہ پیشگوئی ہے جو بار بار انشاء اللہ پوری ہوتی رہے گی۔ہمارے زمانہ میں بھی ، انشاء اللہ اللہ جانتا ہے کہ کس رنگ میں پوری فرمائے مگر انشاء اللہ ہم ضرور اسے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھیں گے۔پھر الہام ہوا ہے۔إِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ۔وَ مَا كَانَ اللَّهُ لِيَتُرُ كَكَ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ۔سُبْحَانَ اللَّهِ أَنْتَ وَ قَارُهُ۔فَكَيْفَ يَتْرُكُكَ۔