خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 486
خطابات طاہر جلد دوم 486 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء طور پر پوری ہو رہی ہیں۔آسمان سے کئی تخت اترے مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت فرشتوں نے تیری مدد کی خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مُرادیں تجھے دے گا۔ربّ الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔اگر مسیح ناصری کی طرف دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس جگہ اُس سے برکات کم نہیں ہیں اور مجھے آگ سے مت ڈراؤ کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔(تذکرہ صفحہ ۳۲۴۳۲۳۰) ۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔لوگ آئے اور دعویٰ کر بیٹھے۔شیر خدا نے ان کو پکڑا۔شیر خدا نے فتح پائی۔( تذکر صفحہ ۳۲۴) پھر ہے۔” ہم نے احمد کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔تب لوگوں نے کہا کہ یہ کذاب ہے اور انہوں نے اس پر گواہیاں دیں اور سیلاب کی طرح اس پر گرے۔اُس نے کہا کہ میرا دوست قریب ہے مگر پوشیدہ۔تجھے میری مدد آئے گی۔میں رحمان ہوں۔تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ بارش کو پائے گا۔میں ہر یک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں گا۔میں نے تیرے مکان کو روشن کیا۔یہ اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے“۔( تذکرہ صفحہ: ۳۲۰) پھر ہے۔" کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑی جماعت ہیں انتقام لینے والے۔یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے۔وہ خدا قابلِ تعریف ہے جس نے تجھے دامادی اور آبائی عزت بخشی۔اپنی قوم کو ڈرا اور کہہ کہ میں خدا کی طرف سے ڈرانے والا ہوں۔ہم نے کئی کھیت تیرے لئے تیار کر رکھے ہیں اے ابراہیم ! اور لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ہلاک کریں گے۔مگر خدا نے اپنے بندہ کو کہا یہ کچھ خوف کی جگہ نہیں۔میں اور میرے رسول غالب ہوں گے اور میں اپنی