خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 481
خطابات طاہر جلد دوم 481 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء ۱۹۰۰ء کے الہامات آج بھی بڑی شان سے پورے ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرشتوں کو دلوں پراتارے گا اور حیرت انگیز انقلاب برپا کر دے گا۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / جولائی ۲۰۰۰ ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ ، برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُوْرَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِه وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى پھر فرمایا:۔وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فرنا پسند کریں۔وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اُسے دین (کے ہر شعبہ ) پر کلیۂ غالب کر دے خواہ مشرک بر امنا ئیں۔گزشتہ سالوں سے میرا یہ طریق رہا ہے کہ سوسال پہلے کے اس سال سے تعلق رکھنے والے جو الہامات ہوتے ہیں میں اپنی افتتاحی تقریر میں ان کا ذکر کرتا ہوں کیونکہ اللہ کے فضل سے ایک سوسال بعد عین اسی سال بھی ان کے کرشمے پھر نظر آتے ہیں اور وہ الہام ایک نئی شان کے ساتھ