خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 321
خطابات طاہر جلد دوم 321 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء پس آپ بہت ہی سعید بخت ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان دعاؤں کا پھل اور فیض پانے کے لئے اس مبارک جلسے میں اکٹھے ہوئے ہیں۔خدا ان سب دعاؤں کو آپ کے حق میں بھی پورا فرمائے اور تمام دنیا میں جو اسی جلسے میں شمولیت کی غرض سے ہر جگہ آج عالمگیر اجتماع ہورہا ہے خدا ان سب کو بھی ان دعاؤں کے فیض سے محروم نہ رکھے۔ان پر بھی اسی طرح برکتیں نازل ہوں۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔حضور انور نے لمبی اور پر سوز دعا کروائی اور دعا کے بعد آپ نے فرمایا: ہمارے ایک بہت ہی مخلص فدائی دوست ہیں برا در صادق جو بہت زبردست میوزیشن (Musician) تھے، جب احمدی ہوئے تو سب باتیں چھوڑ کر سب کچھ اپنا قرآن اور حدیث کے مطالعہ کے لئے اپنی ساری طاقتیں خرچ کیں اور بہت ہی اعلیٰ درجہ کے مقرر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دن سے احمدیت کی خدمت اور احمدیت کی تعلیم میں وقف ہیں۔آنکھوں کا نور جاتا رہا ہے مگر دل کا نور بڑھ رہا ہے، ہر سال خرابی صحت کے باوجود ضرور اس جلسے میں تشریف لاتے ہیں۔تو جانے سے پہلے جب میں نے ان کی آواز سنی تو میرے دل کی جو کیفیت تھی ، میں ان کو مخاطب ہو کے کہنا چاہتا ہوں کہ Brother Sadiq! your voice was music to my ears and ecstasy to my heart, Allah bless you۔