خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 320
خطابات طاہر جلد دوم 320 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء جانداروں پر رحم رکھتے ہیں اور ہم بھی انسان ہیں اور مستحق رحم کیونکہ دین اسلام قبول کر چکے اور اسلام کی بچی اور صحیح تعلیم سے اب تک بے خبر ہیں۔سو بھائیو! یقیناً سمجھو کہ یہ ہمارے لئے ہی جماعت طیار ہونے والی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۲۸۱) پس آج جو پاکستان سے علماء نے بہت سے احمدیت کے جگر گوشے باہر نکال پھینکے اور آج جن کو یورپ میں پناہ ملی، یہ الہی منصوبے کے تابع ہے۔اب آپ کا فرض ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تمنا کو اس شان کے ساتھ پوری کریں کہ یورپ کے دکھتے ہوئے بیمار دلوں کی تسکین اور آرام کے اور ان کی صحت اور ان کی شفا کے سامان کریں۔اپنے پاک نمونے سے، پاک نصیحتوں کے ذریعے کثرت کے ساتھ ، یورپ کی دکھی انسانیت آپ کی نظر شفقت کی محتاج ہے اور آپ کے پاک عمل کے نمونے دیکھنے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو یہ توفیق عطا فرمائے۔آخر پر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ ہر یک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے (کیسی پیاری دعا ہے ) اور ان کے ہم وغم دور فرمادے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو ( ایک یہ بھی خلیفہ کے کتنے پیارے معنے ہیں جو خدا کے خلیفہ بن جاتے ہیں جب وہ جگہیں چھوڑتے ہیں تو خدا ان کا خلیفہ ہو جاتا ہے۔) اے خدا، اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا! یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر ایک قوت اور طاقت تجھی کو ہے۔آمین ثم آمین والسلام على من اتبع الهدى (مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه: ۲۸۲)