خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 295 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 295

خطابات طاہر جلد دوم 295 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء پھر میں نے ایک اور فرشتے کو آسمان کے بیچ میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے پاس زمین کے رہنے والوں کی ہر قوم اور قبیلے اور اہل زبان اور امت کے سنانے کے لئے ابدی خوشخبری تھی۔“ یہ ہمارے آقا و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا ذکر بڑی شان اور صفائی کے ساتھ، بڑی وضاحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ایک ہی نبی ہے جس کے پاس دنیا کی ہر قوم ہر قبیلے اور دنیا کے بسنے والے کے لئے خدائے واحد سے ملانے کی ابدی خوشخبری ہے۔”اس نے بڑی آواز سے کہا (یعنی فرشتے نے ) کہ خدا سے ڈرو اور اس کی تمجید کرو۔“ ( یوحنا عارف کا مکاشفہ صفحہ: ۳۴۹) یہ وہی تقویٰ کی بات ہے۔تقویٰ اختیار کرو اور خدا کی حمد اور مجد کے ترانے گا ؤ اور اسی کی عبادت کرو جس نے آسمان اور زمین اور سمندر اور پانی کے چشمے پیدا کئے ہیں۔قوموں کے اس عالمی اجتماع کی طرف امت محمدیہ کا قدم آگے بڑھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے مواصلاتی سیاروں کے ذریعے ایک عالمی اجتماع کی صورت پیدا فرمائی ہے۔یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں، یہ ہمیشہ سے مقدر تھا اور اس ذریعے سے تمام ادیان باطلہ پر یا تمام دیگر ادیان اور قوموں پر اسلام کے غلبے کے سامان پیدا کئے جانے تھے۔اس سلسلے میں میں بعض پیشگوئیوں کا ذکر کرتا ہوں جو بعض گزشتہ علماء امت نے بیان فرمائیں اور وہ بیان کرنے والے خود نہیں سمجھتے تھے کہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن آج اس زمانے میں جماعت احمدیہ نے اپنی آنکھوں سے ان پیشگوئیوں کو حیرت انگیز صفائی کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے۔تفسیر القمی میں آیت کریمہ وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ (ق: ۴۲) کی تفسیر میں لکھا ہے۔اس کا ترجمہ ہے توجہ اور غور سے سنو ! اس دن جس دن ایک منادی کرنے والا منادی کرے گا۔یعنی تمام دنیا کی قوموں کو دین واحد کی طرف بلائے گا۔کہتے ہیں: قال ينادى المنادى باسم القائم واسم ابيه عليهم وہ کہتے ہیں کہ مراد اس سے یہ ہے کہ ایک منادی کرنے والا اپنے نام سے منادی نہیں کرے گا یا اپنے نام کی منادی نہیں کرے گا بلکہ امام قائم کے نام پر منادی کرے گا اور اس کے باپ کے نام پر یعنی حضرت محمد مصطفی ہے