خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 19
خطابات طاہر جلد دوم 19 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء نفرتوں کی آگ جتنی چا ہو بھڑ کا وہمارے صبر کو تمہاری آگ جلا نہیں سکے گی۔افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِة الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ : ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدَة إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدَةً وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُودَة ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُهُ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ (البروج ۹ تا ۱۷) پھر فرمایا:۔یہ دور جس میں سے ہم گزر رہے ہیں اس دور کا انسان بڑا ہی بد قسمت ہے بعض لحاظ سے اور بعض لحاظ سے خوش نصیب بھی ہے۔خوش نصیب تو اس لحاظ سے کہ یہ وہ دور ہے جس میں داعی الی اللہ پیدا ہوا۔وہ موعود آیا جس موعود کی حضرت محمد مصطفی امیہ نے خبر دی تھی۔وہ آیا تا کہ زمانہ کو ہلاکتوں سے بچائے وہ آیا تا کہ ان انسانوں کو جو اپنے رب کی طرف پیٹھ دکھا کر دور جا رہے تھے واپس