خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 200 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 200

خطابات طاہر جلد دوم شائع ہوا۔200 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء یہ ملک پاگل خانہ بنتا جارہا ہے،صدر کو بتا دیا ہے ہم انارکی کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہمیں تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔“ اس کا مزید تجزیہ کرتے ہوئے معراج محمد خان صاحب سر براہ قومی محاذ آزادی کا یہ بیان پہلے جیل خانہ تھا اب پاگل خانہ ہے۔“ یعنی چنداحمدیوں کو ظالمانہ طور پر اسیر بنا کر سارے ملک کو جیل خانہ بنادیا اور احمد یوں پر پاگلوں والے مظالم تو ڑ کر سارا ملک پاگل خانہ بن گیا ہے۔کیا یہ خدا کے فضل کے نشان ہیں یا خدا کے عذاب کے نشان ہیں؟ غلام مصطفیٰ صاحب جتوئی لکھتے ہیں: ”سندھ جل رہا ہے۔“ سید مراد علی صاحب صوبائی وزیر سندھ لکھتے ہیں: ملک شدیدترین اندرونی اور بیرونی بحران کا شکار ہے۔“ ولی خان صاحب کا تبصرہ یہ ہے کہ: 66 حکمران پارٹی اور اپوزیشن والے سب چور ہیں۔“ ( کسی سے خیر کی کوئی توقع نہیں رہی۔) معراج خالد صاحب جو سپیکر ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ، وہ لکھتے ہیں: پاکستان میں قتل وغارت کا بازار گرم ہے، ملک میں لبنان جیسی صورت حال ہے۔“ جسٹس جاوید اقبال صاحب لکھتے ہیں: ”ہمارا سورج غروب ہوتا نظر آ رہا ہے، حالات نہایت سنگین ہو چکے ہیں۔“ ان میں سے ہر بیان کے پیچھے ایک ظلم کی حکایت ہے، ہر بیان کے پیچھے ایک ایسا ہی بیان احمدیت کے خلاف موجود ہے۔ایسے لوگ اٹھے تھے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ احمدیت کا سورج