خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 413
خطابات طاہر جلد دوم 413 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء میں رونما ہو گا۔تمام دنیا کے اوپر اپنی رحمت کا پر جھکا دیں، دنیا کے سامنے اپنے نفس کو کالعدم کر دیں اور گرا دیں، اس غرض سے نہیں کہ آپ نے ان سے کچھ لینا ہے اس غرض سے کہ آپ نے کچھ عطا کرنا ہے اگر آپ ان سے پیار کا سلوک نہیں کریں گے تو عطا کرنے کی بھی اہلیت نہیں ہوگی۔ماؤں سے سبق سیکھیں بعض دفعہ وہ ضدی بچوں سے جو ان کو ٹانگیں مارتے ہیں جو ان کے منہ نوچتے ہیں کہ ہم نے دوائی نہیں پینی، دیکھیں کس طرح پیار اور محبت کا سلوک کر کے سینے سے لگا کر ، بار بار محبت کی لوریاں دے دے کر، پیار سے چمٹا کر منتیں کر کے روتے ہوئے آخر ان کو منا ہی لیتی ہیں اور وہ بچے بالآخر ، وہ بگڑے ہوئے بچے بالآخر سدھ کر اپنی ماں سے وہ کڑوے گھونٹ پی لیتے ہیں۔میں نے خود دیکھا ہے اپنے گھر میں دیکھا ہے بچہ ضد کر رہا ہے میں نے یہ نہیں کرنا، مائیں پیار کرتی چلی جاتی ہیں ان کے نخرے برداشت کرتی چلی جاتی ہیں یہاں تک کہ بچے کا دل نرم پڑ جاتا ہے۔تو یہی وہ روح ہے کامیابی کی روح جو آنحضرت ﷺ کو تمام دنیا کے لئے عطا کی گئی تھی اور تمام دنیا کی طرف مبعوث ہونے والا ایک ہی نبی ہے اسی کی نمائندگی میں آپ نے تمام دنیا کو خدا کی طرف بلانا ہے لیکن یا درکھیں رعونت اور تکبر کے ساتھ نہیں پیار اور محبت کے ساتھ اگر آپ ایسا کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایسا کریں گے کیونکہ پہلے ہی میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اس سفر پر روانہ ہو چکے ہیں وہ عظیم انقلابات جن کو ہم دور کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے اب تیزی کے ساتھ ہماری طرف بڑھ رہے ہیں۔ہم خدا کے فضلوں کی بارش ہوتی دیکھ رہے ہیں، ہر سال نئے فضل لے کر آتا ہے۔پس مجھے یقین ہے کہ احمدی کا قدم صدق کی راہوں پر ہے کمزوریوں کے باوجود، دنیا دیکھتی ہے کہ یہ احمدی کمزور ہیں مگر چونکہ اپنی کمزوریوں کے باوجود وہ کامل خلوص کے ساتھ خدا کی خاطر یہ تکلیفیں برداشت کرتا ہے، خدا کی خاطر اپنی عزتیں قربان کرنے کے لئے تیار رہتا ہے، گالیاں کھا کر دعا کرنے کے لئے اس کا دل اسے مجبور کرتا ہے تصنع سے نہیں کرتا۔یہ محبت اور یہ پیار جب آپ کے دل میں بنی نوع انسان کا پیدا ہو گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ شرق و غرب کی دیوار میں مسمار کر دی جائیں گی، کوئی قومی دیوار آپ کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی۔آپ کے مقدر میں پھر بڑھنا لکھا ہے اور بڑھتے چلے جانا لکھا ہے۔آگے بڑھیں اور محمد مصطفی ﷺ کی محبت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں، آپ کی رحمت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں۔ہر نفرت کو آپ رحمت میں تبدیل کر دیں گے، ہرانا کو