خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 507 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 507

خطابات طاہر جلد دوم 507 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب نہیں۔یہ ظاہر ہے کہ انسانی بادشاہت عیب سے خالی نہیں۔اگر مثلاً تمام رعیت جلا وطن ہو کر دوسرے ملک کی طرف بھاگ جاوے تو پھر بادشاہی قائم نہیں رہ سکتی“۔(ایسا بادشاہ کس پر حکومت کرے گا۔''یا اگر مثلاً تمام رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج شاہی کہاں سے آئے اور اگر رعیت کے لوگ اس سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں ہم سے زیادہ کیا ہے تو وہ کونسی لیاقت اپنی ثابت کرے“۔پس دنیا کے بادشاہوں سے اس قسم کے سوال ہوتے ہیں۔آج کل بھی پاکستان میں جو حکومت کے مخالف ہیں وہ یہی سوال کر رہے ہیں کہ مشرف صاحب! آپ میں ہم سے زیادہ کیا بات ہے۔آپ اس قابل نہیں کہ ہمیشہ کے لئے صدر بنیں۔ہم بھی تو قابلیت رکھتے ہیں۔تو یہ سوال بھی بادشاہوں سے ہوتے رہتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی بادشاہی ایسی نہیں ہے۔وہ ایک دم میں تمام ملک کو فنا کر کے اور مخلوقات پیدا کرسکتا ہے“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد اصفحه۳۷۳) اب یہ جو بات ہے اور مخلوق پیدا کر سکتا ہے، یہ بھی بہت گہری حکمت کی بات ہے اور قرآن کریم میں اس کا ذکر موجود ہے اور کئی دفعہ موجود ہے کہ اگر اللہ چاہے تو اے خلق خدا تم سب کی صف لپیٹ دے اور تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق لے آئے جو پھر تم سے بہتر ثابت ہوگی اور ایک جگہ تو فرمایا ہے اگر ایسا ہو تو ایسا ہوسکتا ہے لیکن دوسری جگہ فرماتا ہے کہ ایسا ہوگا اور جب اللہ چاہے گا وہ تم لوگوں کی صف لپیٹ دے گا اور ایک تم سے بہتر مخلوق دنیا میں لے آئے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تمام کلام قرآنی آیات کی تفسیر میں ہے اور قرآنی آیات کے عین مطابق ہے۔ایک سورۃ الجمعہ کی آیت جو جماعت احمدیہ میں بار ہا تلاوت کی جاتی ہے: يُسَبِّحُ لِلهِ مَا في السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔وہ بادشاہ ہے، قدوس ہے، کامل غلبہ والا (اور )