خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 485 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 485

خطابات طاہر جلد دوم 485 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء لوگ نہیں ہیں بلکہ صاحب امر لوگ ہیں۔۱۹۰۰ء کا ایک اور الہام جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے مرض ذیا بیطس کے سبب بہت تکلیف تھی۔کئی دفعہ سو سومرتبہ دن میں پیشاب آتا تھا۔دونوں شانوں میں ایسے آثار نمودار ہو گئے۔جن سے کار بنکل کا اندیشہ تھا۔تب میں دُعا میں مصروف ہوا تو یہ الہام ہوا۔وَالْمَوْتِ إِذَا عَسْعَسَ “ یعنی قسم ہے موت کی جب کہ ہٹائی جائے۔چنانچہ یہ الہام بھی ایسا پورا ہوا کہ اس وقت سے لے کر ہمیشہ ہماری زندگی کا ہر ایک سیکنڈ ایک نشان ہے۔“ ( تذکرہ : ۳۱۳) ۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام کہ۔بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار وروشن شد نشا نہائے من۔بڑا مبارک وہ دن ہوگا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کریگا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دیگا۔آمین ( تذکرہ : ۳۲۴) ۱۹۰۰ ء کا ایک اور الہام ہے۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ۔ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھاوے اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے۔میں اپنی چہکار دکھلاؤں گا۔اور قدرت نمائی سے تجھے اُٹھاؤں گا۔آسمان سے کئی تخت اُترے۔مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔یہ ایک بائبل کی پیشگوئی ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی حلیہ کے حق میں بڑی شان - پوری ہوئی ہے کہ جتنے نبیوں کا نام قرآن کریم میں آیا ہے اتنے ہی نبیوں کے متعلق کہ ۲۴ تخت تھے یا صلى الله۔۲۵ تھے غالبا وہ اتارے گئے ہیں۔سب سے اوپر پھر ایک اور تخت اترا ہے جو حضرت محمد مصطفی سے کا تخت ہے۔تو اس زمانے کی یہ پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں بھی بروزی