خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 467 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 467

خطابات طاہر جلد دوم 467 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء مباہلہ کے نتیجہ میں ملنے والی فتوحات کا ذکر۔ایک سال میں ایک کروڑ سے زائد احمدی ہونا اس مباہلہ کا ہی پھل ہے۔۱۸۹۹ء میں ظاہر ہونے والے نشانات کا تذکرہ۔افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۳۰ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اپنے افتتاحی خطاب سے پہلے میں نے جس سورۃ کو دہرایا ہے یہ قرآن کریم کا افتتاح ہے یعنی سورۃ فاتحہ اور اس میں سارے قرآن کریم کے مضامین کا خلاصہ موجود ہے۔اس پر جتنا بھی غور کریں اتنا ہی کم ہے اور اس کی گہرائی میں جتنا بھی اترنے کی کوشش کریں اس کی اتھاہ کو کوئی نہیں پاسکتا۔اس وقت سب سے پہلے میں حاضری کا جائزہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ابھی ابھی امیر صاحب نے یہ اعداد و شمار کا خلاصہ پیش کیا ہے آپ فرماتے ہیں کہ گزشتہ سال کے آخری دن کی حاضری سے آج پہلے اجلاس کی حاضری زیادہ ہے۔الحمد لله ثم الحمد للہ گزشتہ سال آخری دن کی حاضری سترہ ہزار پانچ سو (17,500) تھی۔امسال پہلے دن کی حاضری اٹھارہ ہزار پانچ - (18,500) ہے۔الحمد للہ علی ذالک، اس حاضری میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ تو یہی ہے کہ غلطی سے لوگوں نے اس سال کو اس صدی کا آخری سال سمجھ رکھا تھا اور ہر ایک نے دوڑ لگائی ہوئی تھی کہ ہم پہلے پہنچیں اور اس صدی کا آخری جلسہ ہماری شمولیت کے بغیر نہ رہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ 1999 ء صدی کا آخری سال نہیں جو سن اس کے بعد آئے گا وہ اس صدی کا آخری سال ہوگا۔