خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 445
خطابات طاہر جلد دوم 445 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء علم ہو کہ خدا کا اس میں کوئی بھی دخل نہیں وہ دنیا کی عدالتوں سے بری ہو چکا ہو۔اُسے ضرورت کیا پڑی ہوئی تھی کہ دوبارہ خدا کی عدالت میں جاپڑے اور اس شان اور اس دلیری اور اس بہادری کے ساتھ یہ اعلان کرے کہ ہاں میری لاش تم لو اور تمہاری لاش میں۔میری لاش کو تو تم کہتے ہو ناں کہ جلاؤ گے اور بکھیر دو گے میں تمہاری لاش کی عزت کروں گا اور فرعون کی طرح اُس کی تھی بنا کر لاہور کے عجائب گھر میں رکھوائی جائے گی۔اب لالہ جی کے لئے کوئی راہ فرار باقی نہیں تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کی شرطوں کو تسلیم کرتے ہوئے بار بار للکار رہے تھے کہ آؤ میدان میں آؤ۔مگر لاله گنگا اپشن صاحب کو اپنی لاش سامنے نظر آرہی تھی۔وہ مردخدا کیسے بنتے۔لاچار ایک اشتہار میں اپنی لاش دینے سے انکار کر کے اس قصے کو ختم کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ جولاش دینے والی شرط ہے اگر چہ میں نے ہی لگائی تھی مگر میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں اس لئے اس قصے کو ختم کر دیا جائے۔یہ وہ الہی مناظرہ تھا جو آسمان کے نیچے، خدا تعالیٰ کی نگاہ کے سامنے اس دنیا میں کیا جا رہا تھا۔اور یہ وہ مباہلہ تھا جو اس طرح اپنے انجام کو پہنچا۔عجیب بات ہے کہ عین سو سال کے بعد اسی سال یعنی ۱۹۹۷ء میں ضیاء الحق کی ہلاکت کے سلسلہ میں بھی میری اسی طرح بریت ہوئی۔زمین سے بھی میری بریت ہوئی اور آسمان سے بھی میری بریت ہوئی۔جو قاتل کہنے والا تھا وہ خود مباہلہ کا نشان بن کر ہلاک ہو گیا۔اُس کا ذکر میں بعد میں پھر کروں گا۔لیکن ضیاء الحق کے متعلق یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی فضائیہ کے ریسرچ سیل نے سابق صدر پاکستان کے طیارہ کے حادثہ کے بارہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو شائع کر دی گئی ہے۔وہ یہ کہتے ہیں کہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے جس کا ہمیں علم نہیں ہو سکا یہ طیارہ تباہ ہوا ہے۔۱۹۸۸ء میں ہونے والے حادثہ میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، کسی قسم کی تخریبی کارروائی کا کوئی شبہ نہیں۔بلیک بکس جو ہر قسم کی خرابی کو ریکارڈ کرتا ہے وہ ملا ہے قطعی طور پر اُس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی قسم کی کوئی تخریبی کارروائی اُس جہاز میں نہیں کی گئی تھی۔یہ معلوم ہے کہ جہاز کے تمام انجنوں نے حادثہ کے وقت فوری طور پر کام کرنا بند کر دیا تھا۔۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عجیب نشان ہے۔تمام انجنوں نے بیک وقت بغیر کسی ایسی وجہ کے جو بلیک بکس ریکارڈ کرتا کام کرنا بند کر دیا۔پس اُس کے اچانک بند ہونے کی وجہ بھی سمجھ نہیں آئے