خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 296
خطابات طاہر جلد دوم 296 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء کے نام پر منادی کرے گا۔اس کی علامت کیا ہوگی کہ جس سے تم پہچان لو یہمنادی کرنے والا خدا کی طرف سے امام قائم کے نام اور اس کے باپ محمد مصطفی ﷺ کے نام کی منادی کر رہا ہے؟ وہ کہتے ہیں۔نشان یہ ہوگا کہ وہ قریب کی مجلس سے مخاطب کر رہا ہوگا اور کل عالم میں اس کی آواز سنائی دے رہی ہوگی۔پس یہ پیشگوئی حیرت انگیز صفائی اور شان کے ساتھ آج پوری ہورہی ہے کیونکہ آج کا یہ خطاب اصلى الله جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام غلام محمد مصطفی ہے اور آپ کے آقا ومولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام پر دنیا کو پیغام پہنچارہا ہے۔یہ منادی ریڈیو کے ذریعے تمام دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔اب ٹیلی ویژن سے متعلق بھی ایک پیشگوئی سن لیجئے۔میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ساری باتیں ازل سے مقدر تھیں، کسی انسان کی چالا کی یا کوشش کا کوئی دخل نہیں۔یہ آسمان سے نازل ہونے والے وہ فضل ہیں جن کا وعدہ دیا گیا تھا اور یہ وعدہ خالصہ حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ کے پیغام کے دنیا میں انتشار کی غرض سے دیا گیا تھا۔اسی غرض سے ہمیں قائم فرمایا گیا ہے اور یہی اعلیٰ مقصد ہے جس کے حصول کے لئے ہم آج اکٹھے ہوئے ہیں اور ہمارے اس اجتماع کو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔انوار نعمانیہ صفحہ ۱۶ پر یہ پیشگوئی درج ہے دراصل اس کی بنیاد قرآن کریم اور احادیث کی تفسیر پرمبنی ہے، تفسیر ہے لیکن واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کہاں سے یہ پیشگوئی لی گئی۔لیکن پیشگوئی جو بڑی صفائی کے ساتھ من و عن پوری ہو جائے پھر یہ غرض نہیں رہا کرتی کہ اس کی بنیاد کیا تھی۔کہتے ہیں۔آم کھانے سے غرض ہے پیٹر گننے سے کیا، جب پیشگوئی کا پھل مل گیا تو پھر کیا بحث ہے کہ کس نے کی اور کب کی اور کیوں کی۔اس پیشگوئی میں بیان فرمایا گیا ہے۔ينور الله سبحانه سماعهم وابصارهم حتى انهم اذا كانوا في بلاد والمهدى فى بلاد الاخرى يقول لهم من السمع والبصر ما يراؤنه ويشاهدونه وانوارة ويسمعون كلامه ومخاطبته ويتكلمون معه (انوار نعمانیه صفحه (۱۶) کہ وہ زمانہ جب خدا تعالیٰ کا قائم کردہ مہدی دنیا میں ظاہر ہوگا ، اس میں یہ نشان ظاہر ہوں گے کہ لوگوں کی قوت سامعہ اور باصرہ تیز کر دی جائے