خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 262 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 262

خطابات طاہر جلد دوم 262 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء صلى الله 66 إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَالعُلَى “۔(تذکره: ۲۵۷) پھر آپ کو الہام ہوا: " وَقُل رَّبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ “ اور کہہ کہ اے میرے رب! مجھے نیک طور پر (دوبارہ مکہ میں ) داخل کر۔( تذکرہ: ۳۸) یہ ترجمہ جو ہے چونکہ لکھنے والے نے تفسیر صغیر سے لیا ہے اس لئے یہاں لفظ مکہ کا لکھا گیا ہے۔قرآنی دعا میں نہ صرف یہ کہ ملکہ کا ذکر نہیں بلکہ جس مقام کا ذکر ہے وہ کوئی ظاہری مقام نہیں ہے بلکہ وہ ایک مرتبے کا ذکر ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو نصیب ہونا تھا لیکن اس کی ذیل میں ظلی طور پر ملے کا ذکر شامل ہے۔اس لئے ہر ایسی دعا کرنے والا محض مکہ میں داخل ہونے کے لئے ایسی دعا نہیں کرتا بلکہ آنحضرت ﷺ کی غلامی میں یہ التجا کرتا ہے کہ اے خدا تو نے جس طرح اپنے پاک محمدﷺ کو بار بار بلند سے بلند مقامات میں داخل فرمایا اور ہر بلند مقام سے ایک بلند مقام کی طرف نکلنے کی توفیق بخشی ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک فرما۔پس اسی ذیل میں قادیان بھی آتا ہے اور یہاں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خطاب ہے اس میں ان معنوں میں قادیان واپسی کے لئے پیشگوئی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے سورۃ فجر کی آیت وَالَّيْلِ إِذَا يَسْرِ (الفجر (۵) کی تفسیر میں جو مضمون بیان فرمایا اُس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ۱۹۹۱ء کا سال جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 529 پر اس مضمون کی تفسیر اور حساب درج ہے جس کے ذریعے آپ نے اس مضمون کو ظاہر فرمایا دو تین امکانات کا ذکر فرمایا اس میں ایک یہ بھی ہے۔اب میں آخر پر اس سلسلے میں ایک ایسی خواب کا ذکر کرتا ہوں جو لاہور کے ایک احمدی دوست نے مجھے ۱۹۸۸ء میں لکھ کر بھیجی تھی جبکہ ابھی میرے قادیان واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا تھا اور جماعت احمد یہ عالمگیر کا یہاں جلسہ منعقد کرنے کا کسی کو وہم بھی نہیں تھا۔وہ لکھتے ہیں کہ و گزشتہ دنوں دو تین بار میں نے خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو موضع تتلہ کے قریب نہر کے پل کے پار جانب قادیان دیکھا کہ میں نے حضور علیہ السلام کو السلام علیکم کہا۔حضور نے لمبا کوٹ عمامہ اور گرگابی پہنی ہوئی ہے اور ہاتھ میں سوئی ہے۔آپ نے نہایت محبت و شفقت سے سلام کا