خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 223
خطابات طاہر جلد دوم 223 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء حضرت محمد مصطفی حملے کے ذریعے جوری اتاری گئی آپ اس رسی کا مظہر بن گئے۔پس محمد مصطفی کے ہاتھ میں ہاتھ دینا حبل اللہ کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ہے اور چونکہ آنحضرت ﷺ کا اس دنیا میں قیام عارضی تھا اور پھر آپ کو لازماً آخر رفیق اعلیٰ میں لوٹ جانا تھا اس لئے بعد میں اس رسی کا کیا بنے گا؟ اس کے لئے خلافت کو جاری فرمایا گیا، اس کے بعد اس کے لئے مجددیت کو جاری فرمایا گیا لیکن مجددیت خلافت کا تیم تو تھی خلافت نہیں تھی یعنی اپنی اعلیٰ شان میں خلافت نہیں تھی تبھی اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو یہ خبر دی کہ جب مسیح موعود نازل ہوگاثم تكون خلافة على منهاج النبوة (مسند احمد حديث :۱۷۶۸۰) پھر خلافت کو منہاج النبوۃ کے طریق پر دوبارہ جاری کر دیا جائے گا۔آج آپ ہیں جنہوں نے خلافت کی رسی پر ہاتھ ڈال کر محمد مصطفی کی ری پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا انفرادی طور پر تمہارا خلافت سے وابستہ ہونا کافی نہیں ہے۔یعنی خلافت محمد رسول اللہ کی خلافت مراد ہے اجتماعی طور پر تمہارا اس رسی پر ہاتھ ڈالنا اور مضبوطی سے اسے تھامے رہنا ضروری ہے۔وَاعْتَصِمُوا کا مطلب ہے مضبوط ہاتھ ڈالو، ہاتھ کاٹا جائے مگر چُھٹ نہ سکے۔کوئی ابتلاء تمہاری راہ میں ایسا حائل نہ ہو جو تمہیں خلافت سے الگ کر دے اور یہ نہ سمجھو کہ خلیفہ وقت سے تمہارا ذاتی تعلق کافی ہوگا۔یہ نہ سمجھو کہ انفرادی طور پر تمہارا تعلق قائم ہو گا۔خلافت ایک نظام ہے جو تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔یہ وہ رسی ہے جس پر سب کا ہاتھ اجتماعی طور پر پڑنا ضروری ہے۔پس وہ لوگ جو بعض دفعہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی سوچتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارا خلیفہ وقت سے تو بہت محبت کا تعلق ہے مگر ہم امیر کی بات نہیں مان سکتے ، ہم اپنے حلقہ کے صدر کی بات نہیں مان سکتے ، ہم قائد کی بات نہیں مان سکتے ، ہم زعیم کی بات نہیں مان سکتے ہم تو خلیفہ وقت کے عاشق ہیں ہر مضمون میں اس کی اطاعت کریں گے لیکن یہ لوگ کون ہیں جو بیچ میں دخل دینے والے ہیں، نظام جماعت کیا چیز ہے؟ ان کو سمجھایا گیا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اگر اکٹھے ہوتے ہوئے تمہارا خلافت سے تعلق نہ ہوا تو انفرادی تعلق کے خدا کے حضور کوئی بھی معنے نہیں۔جب تم نے انفرادی تعلق کی بات سوچی تو تم کاٹے جاچکے ہو۔تمہیں لازماً اکٹھے رہ کر اجتماعی طور پر خلافت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔یہی وہ راز ہے جو تمہاری زندگی کا راز ہے۔فرمایا اس کے