خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 128
خطابات طاہر جلد دوم 128 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء جائیں گے۔یہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 63 تھی جس کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی۔اسی طرح سورۃ المائدہ آیت 70 میں بھی یہی مضمون بیان ہوا ہے اور دیگر بعض آیات میں بھی اسی مضمون پر مختلف رنگ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔جس آیت کی میں نے تقریر کے آغاز میں تلاوت کی تھی اس میں اس مضمون کو اور کھول دیا گیا ہے فرمایا وَلَوْاَنَّ اَهْلَ الْكِتَبِ امَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ وَلَقَدْ خَلَتْهُمْ جَنَّتِ النَّعِيمِ (المائده (۲۶) کہ اسلام کی ضرورت سے تو کوئی مفر نہیں ،کوئی انکار نہیں کر سکتا، کاش ایسا ہوتا کہ اہل کتاب بھی ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے ، ایسا کرتے تو ہم ضمانت دیتے ہیں کہ ہم ان کی برائیاں ان سے دور کر دیتے اور لازماً ان کو جَنَّتِ النَّعِيمِ عطا فرماتے لیکن ایسا نہ کرنے والوں میں بھی جومخلصین ہیں، جو اپنے اعمال میں سچے ہیں ان کے متعلق فرمایا وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنجِيلَ جب تک تم اسلام کی توفیق نہیں پاتے کم از کم تم اپنی سچائی تو ثابت کرو اگر تم سچے ہو تو تم پر فرض ہے کہ جس تو رات پر تم ایمان لاتے ہوا سے قائم کر کے دکھاؤ اور جس انجیل پر تم ایمان لاتے ہوا سے قائم کر کے دکھاؤ اور جو اُن پر تمہارے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے، اس پر عمل کر کے دکھاؤ لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ يه غائب میں بات ہورہی ہے اگر چہ میں ترجمہ تخاطب کے رنگ میں کر رہا ہوں۔درست ترجمہ یہ ہوگا وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنجِيلَ اگر ایسا ہوتا کہ تو رات کو قائم کرتے ، انجیل پر عمل کر کے دکھاتے ، اسے قائم کرتے جو کچھ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے رب نے ان پر اتارا ہے اس پر عمل کرتے لَاكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمُ اللہ تعالیٰ کم سے کم دنیا میں ان پر اتنے فضل فرما تا کہ یہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور نیچے سے بھی کھاتے یعنی ان کو رزق کی فراخی عطا کی جاتی۔مِنْهُمُ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ اگر چه اکثران میں سے بداعمال کا شکار ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بحیثیت قوم ان کو کلیۂ رد کرنے کا حق نہیں مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ ان میں آج بھی ایسی امت موجود ہے، ایسی قوم موجود ہے جو میانہ روی اختیار کرنے والی ہے۔پھر ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نیسُوا سَوَاءَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ