خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 77
خطابات طاہر جلد دوم 77 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء اور آج میں کروڑ روپیہ تک یہ بجٹ پہنچ چکا ہے اور 57ء۔56ء کے بعد 87ء۔86ء میں انشاء اللہ تعالیٰ یقیناً پچیس کروڑ سے زیادہ ہوگا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ اگلے ابتلا تک یہ کروڑوں میں نہیں رہے گا بلکہ اربوں میں بجٹ پہنچ چکا ہوگا خدا کے فضل ورحم کے ساتھ۔ان لوگوں نے جماعت کا کیا مقابلہ کرنا ہے، ان کی حیثیت ہی کوئی نہیں۔طاقتیں ہیں دنیا کی، دنیا کی عظمتیں حاصل ہیں، دنیا کے وسائل حاصل ہیں مگر پھل تو آسمان سے اترا کرتے ہیں۔اللہ کی رحمت اور برکتوں کے پھل جس کو نصیب نہ ہوں اس کی ساری کوششیں اکارت جایا کرتی ہیں۔اس عرصے میں خدا تعالیٰ نے جو نئی عمارتیں نئی جگہیں عطا فرمائی ہیں ان کا کچھ ذکر سنیئے۔آسٹریلیا میں زمین تو پچھلے سال خریدی گئی تھی۔اس سال وہاں ایک عمارت کھڑی کی گئی ہے جس میں جماعت کے کام چل پڑے ہیں خدا کے فضل سے لیکن مسجد اور اس کی تعمیر کے لئے اگر چہ چندہ تو اکٹھا ہو چکا ہے لیکن کچھ دقتیں تھیں نقشے کے متعلق ، اب وہ مجھے پتالگا ہے کہ نقشہ تیار ہو گیا ہے۔میری کوشش اب اللہ کے فضل کے ساتھ، میں جب کہتا ہوں میری تو میری ذات ہرگز مراد نہیں ، ہم سب کی ، آپ کی ، میری ، ہم سب کی ، ہماری کوشش یہ ہوگی انشاء اللہ کہ اسی سال بلکہ آئندہ چند مہینے میں ہی وہ تعمیر کا کام شروع ہو جائے اور اس سال مکمل ہو جائے۔انڈونیشیا میں ساڑھے سات ایکڑ زمین پر ایک بہت ہی عظیم الشان منصوبے پر کام شروع ہوا تھا جواب تکمیل کے مراحل تک پہنچا ہوا ہے۔اس کی تصویریں جو آئی ہیں بڑی خوشی ہوئی ہے دیکھ کر اس پر وہ پتا ہے کتنا خرچ کر رہے ہیں؟ اکائی، دہائی ہسینکڑہ ، ہزار، دس ہزار ، لاکھ، دس لاکھ ، کروڑ ، دس کروڑ ، چوبیس کروڑ روپیہ خرچ کر چکے ہیں لیکن ابھی آپ تعجب نہ کریں کیونکہ ان کے روپے کی قیمت بہت تھوڑی ہے۔وہ کروڑوں میں باتیں کرتے ہیں ہمارے یہاں وہ میرا خیال ہے سارامل کے چالیس کروڑ شاید ایک کروڑ بنے۔( کیوں جی کتنا ہے فرق؟) 1/50 کا فرق ہے، تو گویا جو چالیس کروڑ وہ کہ رہے ہیں اس سے کچھ زائد خرچ ہو گا مکمل ہونے تک تو کم و بیش اسی لاکھ روپیہ تو بہر حال لگ جائے گا اس کے اوپر ہمارا پاکستانی حساب سے تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے، بڑا عظیم الشان منصوبہ ہے۔مبارک ہو کہ سنگا پور میں جماعت کی عمارت یعنی مسجد اور مشن ہاؤس مکمل ہو گیا۔الحمد اللہ اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔یہ بھی ۸۴ء کا پھل ہے اور