خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 73
خطابات طاہر جلد دوم الله 73 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء ایک تو وہ کیسٹس جو مثلاً میری مجالس سوال وجواب کی ہیں یا خطبات کی ہیں۔ان میں خطبات کی تو اردو میں ہوتی ہیں اور یہاں کی جو مجالس ہیں وہ ساری انگریزی میں کیسٹس بھی دینی ہیں ان کی فہرستیں تیار کرنی ہیں۔اس میں انگلستان کے یہی کیسٹ گروپ نے بہت زیادہ محنت کی ہے اور ہندوستان سے ہمارے ایک فضل صاحب آج بھی آئے ہوئے ہیں خدا کے فضل سے، وہ آئی۔جی تھے اپنے علاقے میں مگر یہاں تو وہ نہ ڈی۔آئی۔جی تھے نہ آئی۔جی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک ادنیٰ خادم بڑی محبت کرنے والے، بڑے ہر دلعزیز بڑی رونقیں انہوں نے لگائی رکھیں اور دن رات کیسٹس کے کام میں مدد کی ہے، جتنی دیر یہاں رہے ہیں سیر و تفریح کا تو سوال ہی نہیں تھا۔تو اس طرح خدا نے اس جہت میں ہمیں کافی اپنے مقصد کے اب قریب کر دیا ہے۔بہت سے ایسے سوال تھے جن کا کوئی جواب ہمارے لٹر پچر میں نہیں تھا نہ کسی نے وہ کتابیں لکھیں نہ جواب آیا۔یہاں چونکہ ہر طبقے کے لوگ آیا کرتے تھے آکسفورڈ یونیورسٹی کے، کوئی لندن یونیورسٹی کے، کوئی کیمبرج یونیورسٹی کے، کوئی Politicians، کوئی دیگر لکھنے والے، پادری، Churches کے نمائندے، غیر ممالک سے، مختلف ممالک کے نمائندے، بڑے بڑے Politicians ہر طبقے کے لوگ آئے ہیں اور ہر طبقے کے آدمی نے اپنی مرضی کا سوال کیا ہے۔تو وہ جو جوابات احمدیت کے نقطہ نگاہ سے دیئے گئے ہیں وہ میرے تو نہیں وہ تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم ہی ہے جو میرے منہ سے نکل رہی ہے ،مگر انگریزی زبان میں تو اس کا بہت خلا تھا وہ خدا کے فضل سے پورا ہو گیا ہے۔تو اب ضرورت ہے اس بات کی کہ تمام دنیا میں جماعتوں میں یہ فہرستیں چھپ کر پہنچیں اور ہر احمدی کے ہاتھ میں ہو اور اس کو علم ہو کہ کس مضمون کی کیسٹ کہاں ہے، کیا نمبر ہے اس کا، کس حصے پر وہ مجھے مل جائے گی، تو انگریزی میں تو یہ کام اب اللہ کے فضل سے تقریباً مکمل ہے ویڈیوز کا بھی اور آڈیویسٹس کا بھی۔لیکن میں نے یہ ہدایت کی کہ یہ تو کافی نہیں ہے ، دیگر زبانوں میں اس کے آپ ترجمے کب تک کریں گے؟ بڑا لمبا کام ہے۔تمام ممالک اپنی اپنی زبانوں میں اپنے اپنے مزاج کو مد نظر رکھ کے کیسٹس تیار کرنی شروع کریں۔چنانچہ یہ بہت عظیم الشان کام ہوا ہے جو اس ایک سال کے اندر اور یقین نہیں آتا کہ خدا نے جماعت کو یہ سارے کام کرنے کی توفیق عطا فرما دی۔انگریزی میں ان