خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 476
خطابات طاہر جلد دوم 476 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء میں، یہ یاد رکھیں اور یہ الہام کب کا ہے؟ اشتہار ۲۲ ا کتوبر۱۸۹۹ء کا۔پس میں نے جو ظاہری طور پر اس کا پورا ہونا دکھایا ہے اس میں کسی تعبیر کی ضرورت نہیں۔لفظاً لفظاً سو فیصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے کئی سال کے بعد وہ بیٹا آیا جس کے باپ کا نام سلطان تھا۔سلطان کا تاج اس کے سر پر رکھا ہوا تھا۔19 ستمبر ۱۸۹۹ء کو خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے اپنا کلام مجھ پر نازل کیا انا اخرجنا لک زروعًا یا ابراهیم یعنی اے ابراہیم ہم تیرے لئے ربیع کی کھیتیاں اگائیں گے۔( تذکرہ صفحہ ۲۸۳۰) اس الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے زمانے سے تعلق رکھنے والا ہے۔اس کے دو معنے ہو سکتے ہیں۔ایک تو جو احمدیت کی ہری بھری کھیتیاں اُگ رہی ہیں اور سارے عالم میں اُگ رہی ہیں وہ مراد ہوسکتی ہیں۔دوسرے ابراہیم کے خطاب سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی روحانی ذریت بڑی کثرت سے پھیلے گی اور ربیع فصل ربیع کو بھی کہتے ہیں یعنی وہ کھیتیاں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے ربیع کی فصلیں بھی ہوسکتی ہیں جیسے گندم یکو وغیرہ۔یہ حصہ ممکن ہے ۱۹۰۰ء کی ربیع کی شکل میں کسی صورت میں پورا ہو جائے۔دُعا کریں کہ ہمارے زمانہ میں بھی ربیع کے موسم میں جو آئندہ آنے والا ہے اللہ تعالیٰ بڑی شان کے ساتھ اس الہام کو دوبارہ پورا کرے۔رؤیا۷ ارجون ۱۸۹۹ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے حضرت اقدس کیا دیکھتے ہیں کہ آگ اور دھواں اور چنگاریاں اڑ کر آپ کی طرف آتی ہیں مگر ضر نہیں دیتیں۔اس حال میں آپ یہ پڑھ رہے ہیں: یا حی یا قیوم برحمتک استغیث ان ربی رب السموات والارض ( تذكره صفحه ۲۷۹) اب یہ چنگاریاں اور آگ اور دھواں کس شکل میں نازل ہوگا یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔یہ نقشہ تو اٹا مک بم کا ہے مگر خدا بہتر جانتا ہے کہ یہ ہم کب چلے گا اور کیسے چلے گا اور کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں ایک نشان کے طور پر ظاہر ہوگا ؟ یہ لازماً پورا تو ہونا ہے مگر ساتھ ہی یہ جماعت کے لئے خوشخبری ہے کہ چنگاریاں اُڑ اُڑ کر جماعت کی طرف بھی آئیں گی مگر جماعت کو اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر محفوظ رکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض چھوٹے چھوٹے الہامات بظاہر بالکل چھوٹے چھوٹے ہوتے تھے اور اس قدر تیزی سے پورا ہوتے تھے کہ بعض چند