خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 471 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 471

خطابات طاہر جلد دوم 471 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء علاوہ جب سے جماعت بنی ہے کر وڑ ہا احمد یوں میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کو خدا کہتا ہو یا خدا تسلیم کرتا ہو۔دوسرا دعوی : وہ خدا کا بیٹا تھے۔“ لَعْنَتُ اللَّه عَلَى الْكَاذِبِین اور پھر یہ دعویٰ ایک دوسرے کو بھی جھٹلا رہے ہیں۔خدا تھے تو خدا کا بیٹا کیسے ہو گئے؟ یہ مولویوں کا پاگل پن ہے یعنی پاگل پنوں میں سے ایک پاگل پن ہے۔ایک اور دعوی : ” خدا کا باپ بھی تھے۔اس پر تو لعنت سے زیادو انا للہ پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔پھر یہ خوفناک دعویٰ کہ تمام انبیاء سے بشمول حضرت محمد مصطفی ام افضل و برتر تھے۔“ کوئی احمدی ساری دنیا میں اس دعوے کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا۔پھر کہتے ہیں کہ ان کی وحی کے مقابلہ میں حدیث مصطفی امی کی کوئی حیثیت نہیں۔نعوذ بالله من ذالك لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبین۔ان کی عبادت کی جگہ عزت و احترام میں خانہ کعبہ کے برابر ہے۔یعنی ہر احمدی مسجد خانہ کعبہ کے برابر ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ يَا لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ قادیان کی سرزمین مکہ مکرمہ کے ہم مرتبہ ہے۔“ قادیان سال میں ایک دفعہ جانا تمام گناہوں کی بخشش کا موجب بنتا ہے۔ہمارا تو دعویٰ یہ ہے کہ دنیا میں کسی مقدس مقام پر جانا بخشش کا موجب نہیں بنا کرتا۔تقویٰ ہے جو بخشش کا موجب بنتا ہے اگر تقویٰ لے کر جاؤ گے تو پھر یقینا اللہ تعالیٰ بخش دے گا اگر تقویٰ کے بغیر جاؤ گے تو پھر اس کی مرضی ہے چاہے تو بخش دے چاہے تو سزا دے۔میں نے ان کو یہ چیلنج دیا کہ بتاؤ یہ کہاں سے بیچ ثابت کیا ہے تم نے اور حج بیت اللہ کی بجائے قادیان کے جلسہ میں شمولیت ہی حج ہے۔لَعْنَتُ اللَّه عَلَى الْكَاذِبِينِ ان الزامات کے علاوہ حسب ذیل نہایت مکروہ الزامات بھی جماعت احمدیہ پر لگائے جاتے ہیں۔احمدیوں کا کلمہ الگ ہے اور مسلمانوں والا کلمہ نہیں۔“ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ، لا اله الا الله محمد رسول الله جب احمدی مسلمانوں والا کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں تو دھوکہ دینے 6