خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 457
خطابات طاہر جلد دوم 457 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء اور جلد تر دلوں میں بیٹھنے والا ثابت ہوا ہے۔(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفہ ۱۵،۱۴) پھر انہیں اشتہارات میں سے ایک اشتہار میں آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ہر یک صاحب جو اس ملہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم و غم دور فرمادے۔اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھا وے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔“ خلافت کا یہ مضمون حیرت انگیز ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اپنے پاک بندوں کی رخصت کے بعد ان کے پیچھے ان کا خدا ہی ان کا خلیفہ ہوا کرتا ہے۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔”اے خدا! اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا! یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔والسلام علیٰ من اتبع الهدی الراقم خاکسار غلام احم از قادیان ضلع گورداسپور بھی اللہ عنہ دسمبر ۱۸۹۲ء مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۲۸۲۔ایڈیشن دوم ) اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کچھ الہامات آپ کے سامنے رکھتا ہوں جن کا تعلق ۱۸۹۸ء سے ہے۔یعنی آج سے سو سال پہلے یہ الہامات ہوئے تھے اور جیسا کہ آپ دیکھیں گے۔ظاہر ہے کہ یہ الہامات اس دور میں آجکل کے دور میں بھی چسپاں ہورہے ہیں۔وَأَوْحَى إِلَيَّ رَبِّي وَوَعَدَنِي أَنَّهُ سَيَنْصُرُنِي حَتَّى يَبْلُغَ أَمْرِى مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا وَتَتَمَوَّجُ بُحُورُ الْحَقِّ حَتَّى يُعْجِبَ النَّاسَ حُبَابُ غَوَاربها۔(تذکره:۲۶۰) ترجمہ :۔میرے رب نے میری طرف وحی بھیجی اور وعدہ فرمایا کہ وہ مجھے مدد دے گا۔