خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 446 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 446

خطابات طاہر جلد دوم 446 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء گی کیونکہ ایک بلیک بکس ہی گواہ تھا۔تو جس طرح لیکھرام اپنے انجام کو پہنچا اور اس کی ہلاکت کی وجہ بھی سمجھ نہیں آسکی اسی طرح اس زمانہ کا لیکھر ام بھی اپنے اس انجام کو پہنچا جو اس کے لئے مقدر تھا۔جس کے متعلق میں اپنی نظم میں پاکستان میں ہوتے ہوئے ان صاحب کی موجودگی میں یہ اعلان کر چکا تھا کہ: کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا، آج بھی اڈن ہوگا تو چل جائے گی (کلام طاہر صفحہ ۱۴۰) اُس خدائی تقدیر نے اس دور کے اس لیکھرام کا بھی صفایا کیا اور یہ ۱۸۹۷ء کی بات ہے اور آج ۱۹۹۷ء ہے پس دیکھو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کس طرح ایک سوسال کے بعد ایک سال دہرایا جارہا ہے۔یہ میں دہرانے کا لفظ اس لئے خصوصیت سے استعمال کر رہا ہوں کہ آپ دیکھیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جماعت کی ترقی کے جتنے بھی الہامات اس سال میں ہوئے تھے وہ انشاء اللہ جماعت کے حق میں بھی اُسی طرح اس سال میں پورے ہوں گے۔پس اس الہی جشن منانے کی تقریب کے لئے تیاری کریں جو عالمی جشن ہو۔اس میں توحید کی فتح ہوگی اور خدا تعالیٰ کی منہ کی ساری باتیں پوری ہوں گی۔جولیکھرام پہلے قتل ہوا ویسا ہی لیکھر ام دوبارہ آپ کی آنکھوں کے سامنے اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔وہی باتیں جو اُس کے اُس زمانہ میں ظاہر ہوئیں جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس سے بری الذمہ فرمایا وہی باتیں آج اس زمانہ میں بھی پوری ہو رہی ہیں۔یہ وہ زمانہ ہے جبکہ میں نے بھی اس سال دوبارہ مباہلہ کا چیلنج دیا ہے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان بد بختوں کو ایک مبلہ کا چیلنج دیا تھا۔میں نے بھی ایک آخری مبلہ کا چیلنج دیا ہے اور اس مبللہ کے متعلق انشاء اللہ تعالیٰ میں کل کی تقریر میں کچھ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔آسمان سے شہادتیں اتر رہی ہیں آسمان سے گواہیوں کا نزول ہو رہا ہے، خدا بڑے زور آور حملوں کے ساتھ دنیا پر یہ ثابت کر رہا ہے کہ احمدیت سچی ہے اور خدا کی جماعت ہے۔اس جماعت کو دنیا میں پھیلنا ہی پھیلنا ہے۔اسے تمام عالم پر محیط ہونا ہے۔تمام کائنات پر اگر ایک بادشاہی ہوگی تو وہ تو حید کی بادشاہی ہوگی۔ہم ادنی غلام ہیں جو اس بادشاہی کو قائم کرنے کے لئے چنے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں اس خطاب کو جو کچھ اندازے سے زیادہ ہی لمبا ہو گیا ہے ختم کرتا ہوں۔جو مضمون میں آج آپ کے سامنے رکھ چکا ہوں اللہ کے فضل کے ساتھ اس سے پہلے اس طرح احمدیت کی تاریخ میں پیش نہیں کیا گیا۔اب دعا کرلیں۔(دعا) امین