خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 428
خطابات طاہر جلد دوم 428 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء سچا و صادق و کامل نبی ہے جس کی پیروی پر فلاح آخرت موقوف ہے۔لیکن میرا فلاں مخالف ( اس جگہ اس مخالف کا نام جو مباہلہ کیلئے بالمقابل آئیگا ،لکھا جائے گا جو اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے۔(آپ نے نام سے پہلے اجازت طلب کی تھی اور پیش نظر لیکھر ام ہی تھا۔مگر اُس زمانہ میں کچھ قانونی تقاضے ایسے تھے جن کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بغیر کسی شخص کی خواہش کے اور اس کے اقرار کے جو شائع ہو چکا ہو اس کے خلاف کوئی پیشگوئی جو اُس کی ہلاکت پر منتج ہو شائع نہیں فرما سکتے تھے۔پس آپ نے یہاں نام نہیں لکھا لیکن یہ فرمایا۔اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے ) یہ دعویٰ کرتا ہے کہ نعوذ باللہ جناب سید نا محمد مصطفی احہ سچے نبی نہیں ہیں اور جعل سازی سے قرآن شریف کو بنا لیا ہے اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ نہیں اور کسی پرستار اور بچے ایماندار کو نجات ابدی کبھی نہیں ملے گی اور جو کچھ ویدوں میں بھرا ہوا ہے وہ حقیقت میں سب سچ ہے اور اس کے برخلاف جو قرآن شریف میں ہے وہ سب جھوٹ ہے سوائے خدائے قادر مطلق ! تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور ہم دونوں میں سے جو شخص اپنے بیانات میں اور اپنے عقائد میں جھوٹا ہے اور بصیرت کی راہ سے نہیں بلکہ تعصب اور ضد کی راہ سے ایسی باتیں منہ پر لاتا ہے جن پر یقین کرنے کے لئے کوئی قطعی دلیل اُس کے ہاتھ میں نہیں اور نہ اُس کا دل نور یقین سے بھرا ہوا ہے بلکہ سراسر ضد اور طرفداری اور نا خدا ترسی سے ایسی باتیں بناتا ہے جن پر اُس کا دل قائم نہیں اُس پر تو اے قادر کبیر ایک سال تک کوئی اپنا عذاب نازل کر اور اُس کی پردہ دری کر کے جو شخص حق پر ہے اُس کی مدد فرما اور لعنت سے بھرے ہوئے دکھ کی مارا ایسے شخص کو پہنچا کہ جو دانستہ سچائی سے دور اور راستی کا دشمن اور راست باز کا مخالف ہے کیونکہ سب قدرت اور انصاف اور عدالت تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین یارب العالمین۔فقط ( سرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۰۵،۳۰۲) آپ نے یہ اعلان فرمایا۔اس دعوت مباہلہ کے ساتھ ہی کتاب سرمہ چشم آریہ میں