خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 415 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 415

خطابات طاہر جلد دوم 415 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچاننا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پا کر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع انسان کو اس سے محروم رکھوں اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش کروں۔یہ مجھ سے ہر گز نہیں ہوگا۔( اربعین ، روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۴۴۰) پس اس جذبے کے ساتھ آپ کی دعوت الی اللہ و رنگین ہو جانا چاہئے پھر اللہ تعالیٰ آپ کی بھوک بھی مٹائے گا اور آپ بنی نوع انسان کی بھوک مٹانے والے بھی بنیں گے، پھر قو میں آپ کے دستر خوان سے توحید کی نعمت کھائیں گی۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین دعا میں شامل ہو جائیں۔جو افتتاحی خطاب ہوا کرتا ہے اس کے بعد افتتاحی دعا ہوا کرتی ہے۔تو آئیے اب دعا میں شامل ہو جائیں۔