خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 392
خطابات طاہر جلد دوم صلى الله 392 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے بعد اور کسی کو وہ مرتبہ نصیب نہیں ہوا کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر درود کے حوالے سے ایک اور موحد نبی کا ذکر فرمایا گیا جس کا نام ابراہیم تھا۔فرمای محمد پر بھی ویسے ہی درود بھیج، ویسے ہی سلام بھیج جیسے اس سے پہلے ابراہیم پر بھیجے تھے۔پس توحید کا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات سے ایک گہرا تعلق ہے اور ایک ایسا تعلق ہے جو قرآن کریم میں اظہر من الشمس ہے۔توحید کے نمائندہ کے طور پر آنحضرت ﷺ سے پہلے جتنے نبی گزرے ہیں جس شان کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ملتا ہے اُس شان کے ساتھ کسی اور نبی کا ذکر نہیں ملتا۔پس وہ مجسم تو حید تھے اور یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے یہ حضرت ابراہیم کے بنی نوع انسان کوامت واحدہ بنانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا تعلق حج سے ہے۔امت واحدہ ، واحدہ بنے گی تو حج اپنے اعلیٰ مقاصد کو پہنچے گا اور چونکہ یہ اعزاز حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو نصیب ہونا تھا اس لئے حضرت ابراہیم کی دعاؤں کا منتہی حضرت اقدس محمدمصطفی تھے اور وہ خواب جو آپ نے دیکھے اُن کو پورا کرنے کا اعزاز حضور اکرم یا اللہ کو نصیب ہوا۔یہ حکمت ہے کہ جس کے پیش نظر اقرار توحید اور رسالت کے بعد ہمیں سب سے پہلے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر درود سکھایا گیا اور اس حوالے سے ابراہیم کی یا دکو بھی زندہ رکھا گیا۔اس آیت میں ایک ایسا مضمون ہے جس کا آج ہماری جماعت کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے اور یہ مضمون وہی امت واحدہ بنانے والا مضمون ہے کہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگ کیسے زندہ ہوکر حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی طرف دوڑے چلے آئیں گے۔مثال پرندوں کی دی ہے اور ہمیشہ قرآن کریم میں جب انسانوں پر یہ لفظ بولا جاتا ہے تو روحانی پرندے مراد ہوتے ہیں۔پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے رب کے حضور یہ سوال کیا، یہ عرض کیا رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُخيِ الْمَولى۔اب دیکھیں اس کا ایک ایک لفظ طرز کلام کی ایک ایک ادا توحید پر مبنی ہے۔یہ نہیں کہا کہ اے خدا! تو نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ان مر دوں کو زندہ کر دوں۔تو بتا میں کیسے زندہ کروں عرض کرتے ہیں رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُنِي الْمَوْلى اے میرے رب ! زنده کرنے کا مجھے تو کوئی اختیار نہیں، مجھ میں تو طاقت نہیں۔مجھے یہ تو دکھا کہ تو کیسے زندہ کرے گا اور اس