خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 371 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 371

خطبات طاہر جلد دوم 371 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء آپ ایسی نئی United Nation کو جنم دیں گے جو صلى الله اللہ او محمد ﷺ کی یونائیٹڈ نیشن ہوگی اور تمام کائنات پر چھا جائے گی۔جلسہ سالانہ کی برکات کا تذکرہ۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / جولائی ۱۹۹۵ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا (الاحزاب ۳۴ -۴۳) اور پھر فرمایا:۔آج دنیا کے مختلف ممالک سے، مختلف بر ہائے اعظم سے احمدیت میں داخل سعید روحیں اور کچھ وہ سعید روحیں بھی جو احمدیت میں داخل ہونے کے لئے دروازے کھٹکھٹا رہی ہیں اس اجلاس میں محض اللہ حاضر ہوئی ہیں اور اس جلسے کا مقصد ذکر الہی کے سوا اور کچھ نہیں ، قیام توحید کے سوا اور کچھ نہیں۔پس وہ لوگ جو محض اس جلسے میں شرکت کے لئے آتے ہیں اور دور دور سے تکلیفیں اٹھا کر اور بڑے بڑے خرچ برداشت کر کے پہنچتے ہیں وہ اللہ کے مہمان ہیں اور اللہ کے ذکر کے باغات میں اللہ کے ذکر کے پھل ہی ان کی دعوت اور ان کی مہمانی ہیں۔پس اس عرصے میں جہاں تک بس چلے جہاں تک دوسرے مصارف اجازت دیں، آپ