خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 290
خطابات طاہر جلد دوم 290 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء افتتاحی خطاب کو ختم کرتا ہوں۔اس کے بعد افتتاحی اجلاس کے بعد کی دُعا ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس کی توحید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش کرو اور اس کے بندوں پر رحم کرو اور اُن پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کروگو اپنا ما تحت ہو اور کسی کو گالی مت دوگو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ۔“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ۱۱) سیر وہ راز ہے قبولیت کا اگر آپ ایسے ہو جائیں تو خدا کی قسم آپ آسمان پر بھی قبول کئے جائیں گے اور زمین پر بھی قبول کئے جائیں گے اور خدا کی خدائی کی تمام طاقتیں آپ کی تائید میں اٹھ کھڑی ہوں گی اور جسے خدا کی خدائی کی طاقتیں حاصل ہو جائیں دنیا میں کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا۔پس آگے بڑھو فتح تمہارے قدم چومنے کا انتظار کر رہی ہے مگر پہلے توحید کے قدم چومو کیونکہ ہر فتح کار از توحید کے قدم چومنے میں ہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آخری دعا سے پہلے میں اپنے ان سب مہجور بھائیوں اور بہنوں اور بچوں کو سلام بھیجتا ہوں جو اس وقت پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ذریعے ہمارے اس جلسے میں شریک ہیں۔ان کو میں یاد دلاتا ہوں کہ ان کا درد ہمارے دل میں ہے ان کا خیال ہمیں ہمیشہ بے تاب رکھتا ہے، صبح کی دعاؤں میں بھی اور شام کی دعاؤں میں بھی وہ یاد رہتے ہیں، وہ ہمیں بے حد محبوب ہیں۔خدا نے جس طرح ہجرت کو اس رنگ میں ٹال دیا کہ گفتار کے ساتھ دیدار کے بھی کچھ سامان مہیا فرمائے۔وہی قادر اور تو انا خدا ہے جو ہمارے دوسرے دیدار کے سامان بھی فرماسکتا ہے، اسی کے حضور جھکیں۔خدا کرے کہ ہمارے اسیران راہِ مولیٰ کی آزمائش کے دن بھی ختم ہوں اور خدا کرے کہ ان کی لامتناہی جزا کا دور بھی شروع ہو جائے۔خدا کرے کہ سارے پاکستانی احمدی امن میں آجائیں کیونکہ یہ بات میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ جب تک پاکستان کے احمدیوں کے لئے امن نہیں ہے کسی پاکستانی کے لئے کوئی امن نہیں ہے۔پس دعا کریں اگر اپنے ملک سے آپ محبت رکھتے ہیں تو احمدیوں کے امن کے لئے دعا کریں، اسی میں پاکستان کے امن کی دعا شامل ہوگی۔