خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 271 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 271

خطابات طاہر جلد دوم 271 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء طاقتور دشمن کے مقابل پر یہ دعا کی تھی کہ اللهم ان اهلـكـت هــذه العصابة فلن تعبد في الارض ابدا (مسلم کتاب الجہاد والسیر حدیث: ۳۳۰۹) اے خدا! اگر تو نے ان عبادت کرنے والے بندوں کے گروہ کو آج ہلاک ہونے دیا تو پھر کبھی دنیا میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔وہ تو حید کی عبادت، توحید خالص کے علمبردار، خدائے واحد کی عبادت کرنے والوں کا وہ خلاصہ تھا، وہ گر وہ تھا جو ساری کائنات کی جان تھی اور اس حقیقت میں ایک ذرہ بھی شک نہیں۔اگر بفرض محال جیسا کہ الله آنحضرت ﷺ نے اپنی دعا میں ایک امکان کو نہیں پیش فرمایا، ایک فرض محال کو پیش فرماتے ہوئے خدا کی رحمت کو طلب کیا تھا اگر وہ ہلاک کر دیئے جاتے تو پھر دنیا میں خدائے واحد کی عبادت کبھی نہ کی جاتی۔مختلف بندوں کو خدا بنانے والے مادر پدر آزاد ہو کر شرک میں ایسے ڈوب جاتے کہ پھر کبھی ان کو اس شرک کے سمندر سے نکالا نہیں جا سکتا تھا۔یہ ہمارے آقا ومولا حضرت محمد مصطفی ﷺ ہی کا احسان ہے اس دنیا کو ایک نئی زندگی بخشی اور پھر خدائے واحد کی طرف بلایا اور بڑی شان کے ساتھ بلایا اور آج یہ کام اے احمد یو! اے احمدی عبادت کرنے والوں کی جماعت ! تمہارے سپرد کر دیا گیا ہے اگر تم اس سے غافل ہوئے تو اپنی ہلاکت کے تم ذمہ دار ہو گے لیکن اگر تم ہلاک ہوئے تو تو حید اس دنیا سے مٹا دی جائے گی اور میں جانتا ہوں کہ خدا کبھی ایسا نہیں ہونے دے گا۔وہ خدا جس کو ہر دوسری چیز سے اپنی تو حید زیادہ پیاری ہے یہ ناممکن ہے کہ اپنے ان بندوں کو اس دنیا میں مٹنے دے جو اس کی توحید سے چھٹے ہوئے ہوں اس کی توحید اور تفرید ہی کے نتیجے میں آپ کو زندہ رکھا جائے گا، اسی کی برکت سے آپ کو دنیا پر غلبہ عطا ہو گا۔جب تک آپ تو حید کے بندے ہیں جب تک آپ خدائے واحد کی وحدت کے ترانے گانے والے ہیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو گزند نہیں پہنچا سکتی۔پس اس دامن کو مضبوطی سے پکڑلیں یہ وہ دامن ہے جس میں آپ کی نجات ہے اور ہمیشہ کے لئے آپ ہی کی نہیں بلکہ دنیا کی نجات اس دامن سے وابستہ ہو چکی ہے۔توحید ہے کیا؟ جب تک آپ اس کو سمجھیں گے نہیں جب تک آپ توحید کی حقیقت سے آشنا نہیں ہوں گے، کیسے آپ خود تو حید پر قائم ہوں گے اور کس طرح آپ بنی نوع انسان کو تو حید کی طرف بلائیں گے۔اس غرض سے کہ آپ کو توحید کے باریک نکات سمجھاؤں، اس سے پہلے بھی میں نے بعض خطبات دیئے اور آج اس اہم جلسہ کی تقریر کے لئے میں نے کچھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ