خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 231
خطابات طاہر جلد دوم 231 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء آپ کو اجتماعیت کے سپرد کر دیں اور وہ اجتماعیت وہی ہے جس کا میں نے بیان کیا جو خلافت کے ذریعے دوبارہ اس بنی نوع انسان کو بچانے کے لئے عطا کی گئی ہے۔اگر اس مضمون کو سمجھنے کے بعد اس سے تعلق جوڑیں اور مضبوطی کے ساتھ وحدت قومی کو اختیار کرتے ہوئے، اجتماعی وحدت کو اختیار کرتے ہوئے آپ خلافت سے گہرا تعلق مضبوط اور قائم رکھیں تو میں آپ کو قرآن کے الفاظ میں خوشخبری دیتا ہوں كه أو ليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ آپ لازم فلاح پائیں گے، آپ لازماً ان مقاصد کو پورا کریں گے جن مقاصد کے لئے آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔آپ کو لاز ما تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ میں تبدیل کرنے کی طاقت عطا کی جائے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب ہم دعا کرتے ہیں لیکن میں پھر آپ کو سمجھا دوں میں تجربے سے جانتا ہوں کہ خلافت کے نعرے بلند کرنے سے تعلق پیدا نہیں ہوا کرتا۔خلافت سے سچا تعلق اسی کو ہے جس کا خلافت سے وابستہ ہر انسان سے تعلق قائم ہو جاتا ہے۔جب تک تالیف قلب کا مضمون آپ کے وجود میں ظاہر نہ ہو اُس وقت تک آپ کے خلافت سے تعلق کا وعدہ یا خلافت سے تعلق کا نعرہ جھوٹا رہے گا اور خالی رہے گا اور بے معنی رہے گا۔اس لئے ان معنوں میں اپنا تجزیہ کرتے چلے جائیں اگر آپ کا خلافت سے تعلق بڑھتا ہے اور اس تعلق کے ساتھ جماعت کے ساتھ آپ کا تعلق بڑھتا چلا جاتا ہے، نظام جماعت سے آپ کا تعلق بڑھتا چلا جاتا ہے، نظام جماعت کے ادنیٰ سے ادنیٰ عہدیداروں کے سامنے آپ سر تسلیم خم کرنے لگتے ہیں تو پھر آپ کو میں یقین دلاتا ہوں کہ لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ کا مضمون آپ پر صادق آئے گا۔آپ نہیں بلائے جائیں گے واپس، جب تک خدا کے نزدیک آپ مسلمان نہیں لکھے جائیں گے۔پس اس تشریح کے بعد آئیے اب ہم دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اس مضمون کا فیض پانے کے لئے دعا کرتے ہیں۔