خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 129 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 129

خطابات طاہر جلد دوم 129 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء أمَّةٌ قَابِمَةٌ يَتْلُونَ أَيَّتِ اللهِ أَنَاءَ الَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ (آل عمران : ۱۱۴) کہ ان کو ایک پیمانے پر نہیں جانچا جا سکتا۔وہ لوگ جو ابھی اسلام لانے کی توفیق نہیں پاسکے ان کو ایک حال پر نہ سمجھو ليسوا سواء ان کا ایک حال نہیں ہے مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أُمَّةً ان میں سے ایسے لوگ موجود ہیں بعض ایسی جماعتیں موجود ہیں قائم جو اپنی تعلیم پر قائم ہیں يَتْلُونَ أَیتِ الله اناء الیل وہ راتوں کو اٹھ کر خدا تعالیٰ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں وَهُمْ يَسْجُدُونَ اور وہ خدا کے حضور سجدہ ریز ہو جاتے ہیں يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ۔پہلی آیات میں فرمایا تھا کہ کاش ایسا ہوتا کہ وہ یہ کرتے یا اگر وہ ایسا کرتے تو ہم ان کو امن کی ضمانت دیتے ہیں۔یہاں یہ فرمایا کہ خدا جانتا ہے کہ ان میں ایسے لوگ موجود ہیں يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں۔وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ اور نیک باتوں کی نصیحت کرتے ہیں ويَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ اور برے کاموں سے روکتے ہیں وَيُسَارِعُونَ في الْخَيْراتِ اور نیک کاموں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔وَأُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِینَ یقیناً یہ لوگ صالحین میں سے ہیں۔وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ اور جو کچھ بھی یہ بھلائی کی باتیں کرتے ہیں ان سے ناشکری کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔وَاللهُ عَلَيْهُ بِالْمُتَّقِينَ (آل عمران : ۱۱۶) اور اللہ تعالیٰ متقیوں کے حال سے خوب باخبر ہے۔اس مضمون کی اور بھی بہت سی آیات ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا مگر اختصار کی وجہ سے میں اب ان کی تفصیلی بحث چھوڑتا ہوں۔کہنا یہ مقصود ہے کہ یہ درست ہے کہ جو بھی حضرت اقدس محمد مصطفی سے پر ایمان نہیں لایا اس پر کفر کا ہی فتویٰ لگے گا لیکن کفر کے فتویٰ سے یہ مراد نہیں ہے کہ لاز ماہر وہ شخص جو کسی وجہ سے ایمان لانے سے محروم رہ گیا ہے وہ جہنم کا ایندھن ہے۔جب اس رنگ میں تشدد کے ساتھ غیر مذاہب سے بات کی جاتی ہے تو اسلام کے قریب آنے کی بجائے اور بھی زیادہ متنفر ہو جاتے ہیں لیکن جب قرآن کریم کی آیت کی روشنی میں آپ ان سے گفتگو کریں، ان کو بتائیں کہ اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ پر جو تعلیم نازل فرمائی اس کے عالمگیر ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تمام دنیا کے مذاہب کی دلداری کرنے والی تعلیم ہے اور دلداری میں اصولوں کو قربان کرنے والی نہیں بلکہ بڑی وضاحت کے ساتھ حقائق