خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 101

خطابات طاہر جلد دوم 101 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء تمام دنیا میں خدمت اسلام کا سہرا جماعت احمد یہ پاکستان کے سر ہے۔احمدی بہر حال کلمہ توحید کا اعلان کرتا ہے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۵ / جولائی ۱۹۸۶ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ اَلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ) (يونس :٦٣ - ٦٦) پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور اُس کا فضل و کرم ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے سے اللہ کے عاشق ، اُس کے رسول کے عاشق، اُس کے دین کے عاشق محض اللہ کی محبت میں اُس کا پیار سینوں میں سجائے ہوئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔انگلستان میں آنے والوں میں ان کا ایک الگ مقام ہے، ایک ایسا امتیاز ہے جو تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔کبھی اس ملک میں خدا کے نام پر، اس کے دین کے پروانے محض اللہ کی محبت کی خاطر ہزار ہا میل کا سفر طے کر کے اس طرح اکٹھے نہ ہوئے تھے، اگر ہوئے تو گزشتہ سال یہ تاریخ کا نیا باب احمدیت ہی نے کھولا تھا اور اب زیادہ کشادہ باب کی شکل میں ایک دفعہ پھر کھولا گیا ہے۔ایسے ایسے دُور دراز ملکوں سے بھی احمدی مسلمان اکٹھے ہوئے ہیں،